ملک بھر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ کرسمس کا انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-26

ملک بھر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ کرسمس کا انعقاد

کرسمس کے موقع پر آج قومی دارالحکومت میں تہوار کا جوش و خروش دیکھا گیا۔ امن و ہم آہنگی کی دعا کرنے اور مومی شمعیں شروع کرنے چرچوں میں عوام کا کثیر اجتماع دیکھاگیا۔ اس موقع پر گرجا گھروں کو خوب سجایا سنوارا گیا تھا جہاں مختلف مذاہب کے افراد یکجا ہوئے اور ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ وسطی دہلی کے کناٹ پیلس علاقہ کے قریب واقع سیکریڈ ہارٹ کیتھیڈرل میں 23سالہ تھامس فلپ نے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ یہ ہر ایک کا تہوار ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں چرچ میں ہر مذہب کے لوگ موجود ہیں۔ یہ ثقافتی و مذہبی اجتماع ہے۔ کرسمس کے نغمے، کیکس، پارٹیوں اور اس موقع پر دئیے جانے والے تحائف سے تہوار کے جوش و خروش میں اضافہ ہوتا ہے۔ آپ اس سے دور نہیں رہ سکتے۔ اس میں شامل ہونے کی زبردست خواہش ہوتی ہے۔ یواین آئی کے بموجب وادی کشمیر میں سخت سردی کے باوجود عیسی مسیح کا یوم پیدائش مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر عیسائیوں نے رنگا رنگ زیب تن کئے اور سجے سجائے و منور چرچوں میں حاضری دی۔ سخت سردی کے باوجود عوام کی کثیر تعداد نے گرجا گھروں میں دعائے نیم شبی میں حصہ لیا۔ کولکتہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق مشرقی ہند کے اس شہر میں کرسمس کا جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ پرہجوم سڑکوں پر دونوں طرف کرسمس ٹریز لگائے گئے تھے۔ گھروں میں بھی روایتی جشن منایا گیا۔ زو پارک، وکٹوریہ میموریل اور انڈین میوزیم میں سیاحوں کا ہجوم دیکھا گیا۔ گرجا گھروں کو بہترین انداز میں سجایا اور روشن کیا گیا تھا۔

Christmas Celebrated With Traditional Fervour Across India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں