ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کو کالجیٹ ایجوکیشن کا بیسٹ اردو لیکچرر ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-02

ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کو کالجیٹ ایجوکیشن کا بیسٹ اردو لیکچرر ایوارڈ

ریاستی سطح پر ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کی پیشہ وارانہ تدریسی مہارت کے لئے اعتراف خدمات ، چیف سکریٹری کے ہاتھوں ایوارڈ کی پیشکشی

ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گر ی راج گورنمنٹ کالج نظام آباد کو کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن اے پی کی جانب سے منائے جانے والے اکیڈیمک فیسٹول 2013۔ میں سال گذشتہ مضمون اردو میں پیشہ وارانہ تدریسی مہارت اور دیگر نصابی اور زائد نصاب سرگرمیوں کی انجام دہی پر ریاستی سطح کا بیسٹ اردو لیکچرر ایوارڈ دیا گیا۔ کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن محترمہ سنیتا آئی اے ایس کی نگرانی میں جے این ٹی یو مانصاب ٹینک آڈیٹوریم میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں ریاسی چیف سکریٹری جنا پی کے موہنتی آئی اے ایس اور جناب اجے مشرا پرنسپل سکریٹری اے پی کے ہاتھوں ایوارڈ اور توصیف نامہ پیش کیا گیا۔اسی طرح دیگر مضامین میں بھی سرفہرت اے پی آئی نشانات اسکور کرنے والے لیکچررس کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔ گری راج کالج سے اس سال اکیڈیمک فیسٹول میں ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی واحد لیکچرر ہیں۔ریاستی سطح کا بیسٹ لیکچرر ایوارڈ ملنے پر ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کو کالج پرنسپل پروفیسر ایس لمبا گوڑ‘ وائس پرنسپل‘کالج لیکچررس‘ دوست احباب اور شاگردوں نے مبارک باد پیش کی ہے۔ قبل ازیں ڈاکٹرمحمد اسلم فاروقی کو اردو اکیڈیمی اے پی کی جانب سے بھی سال گذشتہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی نے اپنے وطن نظام آباد آکر فروغ اردو سرگرمیوں کو تیز کیا ہے اور اپنی نگرانی میں قومی اردو سمینار‘ گیسٹ لیکچر اور دیگر فروغ اردو پروگراموں کاسلسلہ شروع کیا ہے۔

Best urdu lecturer award to Dr. Aslam Farooqi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں