BJP will form governments in all 4 states
پرجوش بی جے پی نے آج حکومت سازی کی تیاریوں کا آغازکردیا ہے اور پارٹی صدر راج ناتھ سنگھ نے ان چار ریاستوں کیلئے مبصرین کو مقرر کیا ہے جہاں پارٹی کامیاب رہی۔ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ مجھے یہ واضح کرنے دیجئے کہ ہم تمام 4 ریاستوں میں حکومتیں بنائیں گے اور وہاں ہمارے چیف منسٹر ہوں گے۔ سرکردہ قائدین بشمول چیف منسٹر گجرات نریندر مودی نے تشکیل حکومت کے ضوابط کی تکمیل کیلئے دہلی‘ راجستھان‘ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں مصبرین روانہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ سشما سوراج‘ راجیوپرتاب روڈی اور اننت کمار مبصرین کی حیثیت سے مدھیہ پردیش جائیں گے۔ وینکیا نائیڈو‘ جے پی ندا اور دھرویندر پردھیان چھتیس گڑھ جائیں گے‘ ارون جیٹلی‘ امیت شاہ اور کپتان سنگھ سولنکی راجستھان اور نتن گڈکری اور تھاور چند گیہلوٹ دہلی جائیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں