25/نومبر کولکاتا پی۔ٹی۔آئی
کانگریس لیجلیچر پارٹی نے آج مغربی بنگال اسمبلی کی کاروائی کا بائیکاٹ کیا اور مطالبہ کیا کہ اسپیکر اسے گزشتہ چہارشنبہ کو چیف منسٹر ممتابنرجی کی جانب سے کے گئے ریمارکس کا جواب دینے کی اجازت دیں ۔ ممتابنرجی نے مہنگائی کے لیے کانگریس اور مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایاتھا۔ کانگریس رکن مانس بھونیا نے کہا کہ اسپیکر جب تک پارٹی کو ایوان میں چیف منسٹر کے سامنے بیان دینے کی اجازت نہیں دیتے، وہ اسمبلی کی کاروائی کابائیکاٹ جاری رکھیں گے ۔ ممتابنرجی نے گذشتہ 20نومبر کو ایوان میں اچانک نمودار ہوتے ہوئے آلو کے بحران اور قیمتوں کی موجودہ صور تحال پر ایک بیان دیا تھا ۔ انہوں نے مسئلہ سے ہٹتے ہوئے کانگریس اور مرکزکو موردالزام ٹھہرایا تھا کہ وہ غلط پالیسیوں پر عمل پیراہیں جن کی وجہ سے موجود صورتحال پیداہوئی ہے اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے۔ --
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں