راجستھان میں کانگریس کی مفت ادویات اسکیم کی ستائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-26

راجستھان میں کانگریس کی مفت ادویات اسکیم کی ستائش

کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے راجستھان میں گہلوٹ حکومت کی مفت ادویات اسکیم پر سر اقتدار پارٹی اور حریف بی جے پی کے درمیان جاری لفظی جنگ کو مزید بھڑکایااور اس اسکیم کی مدافعت کی اور کہا کہ یہ خامیوں سے پاک اور کامیاب ہے ۔ یہاں سے قریب پشکر میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی جزیک دواؤں کو زہر قرار دیتے ہوئے بی جے پی اس اسکیم پر تنقید کررہی ہے لیکن ملٹی نیشنل کارپاریٹ گروپوں کی جانب سے مارکٹ میں لائی جانے والی ادویات کو اچھا فرار دے رہی ہے لیکن در حقیقت یہ دوائیں زہر نہیں ہیں ۔ ان دواؤں سے ریاست میں عوام کا علاج کیا جارہا ہے اور آپ دیکھیں گے کہ اس اسکیم کو جلد ہی ملک بھر میں عوام کے فائدے کے لیے قومی سطح پر توسیع دی جائے گی ۔ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے زیر مراعات طبقہ کو ترقی کا پھل ملے قریبی کی موٹی دیوار کومنہدم کرناضروری ہے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہایقیناًہندوستان بہتر سڑکیں ریل رابطوں اور ایر پورٹ جیسے انفراسٹرکچر کا خواہاں ہے لیکن غریب افراد کو بھی ہماری مددکی ضرورت ہے اور انہیں فائدہ حاصل کرنا چاہئے اور آگے بڑھناچاہئے راہول نے اجمیر سے 10کلومیٹر کی دوری پر یہاں ایک انتخابی جلسہ میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ جب کے کانگریس مدد کا ایک ہاتھ آگے بڑھتے ہوئے غریبوں کی مدد کی خواہاں ہے زغفرانی پارٹی اس کے خلاف غریبوں کے سر پھنسی پر لڑکاتے ہوئے غربت کی دیوارتوڑنے کی خواہاں ہے ہمارے اور ان کی درمیان یہیں بڑافرق ہے ۔

Rahul Gandhi in praises Congress govt in the state for free-medicine scheme

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں