کے قومی صدرراج ناتھ سنگھ اورمقامی رہنمایوگی ادتیہ ناتھ بھی ریالی سے خطاب کریں گے۔بی جے پی کے ترجمان وجے بہادر پاٹھک نے بتایا کہ ریالی کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اورپارٹی کے سینئرقائدین بہرائچ پہنچے لگے ہیں۔جبکہ سینئررہنمااور اودھ خطہ کے انچارج شیوپرتاپ شکلاپہلے سے ہی خیمہ زن ہیں۔دریں اثناگجرات کے سیکورٹی عہدیداروں نے ریالی کی جگہ کا چارج اپنے ہاتھ میں لے لیاہے۔گجرات سے ڈی ایس پی رینک کاایک افسرگزشتہ کئی دنوں سے یہاں موجودہے جب کہ آئی جی اورڈی آئی جی سطح کے افسران آج یہاں پہنچے والے ہیں۔پٹنہ کے سلسلہ واربم دھماکوں کے بعد سیکورٹی فورسس کسی طرح کا موقع دینانہیں چاہتیں اور ریالی کے دوران سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے۔ایک افسر نے کہا کہ کسی بھی شخص کو چیکنگ کے بغیر ریالی کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اودھ بی جے پی کے لئے بہت مقبول علاقہ رہاہے۔ناناجی دیش مکھ نے آر ایس ایس کو فروغ دینے کے لئے یہیں سے اپنی مہم کا آغاز کیاتھا۔اس خطے میں16لوک سبھا حلقے اور82اسمبلی حلقے ہیں۔بی جے پی ماضی میں صرف امبیڈکرنگرحلقہ کو چھوڑ کر بقیہ تمام پندرہ سیٹیں جیت چکی ہے لیکن2009کے انتخابات میں اودھ خطے کے تمام16حلقوں میں سے بی جے پی صرف ایک یعنی لکھنو پر ہی کامیاب ہوسکی تھی۔2012کے اسمبلی الیکش میں82میں سے صرف10نشستوں پر بی جے پی کو کامیابی حاصل ہوسکی تھی۔پارٹی کا خیال ہے کہ مودی کی یہ ریالی اس کے لئے نیک شگون ثابت ہوگی۔پی ٹی آئی کے بموجب سیکوریٹی انتظامات سے وابستہ ایک عہدیدارنے اپناشناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ سرنگ شکن یونٹ۔بم کو بے اثربنانے کے علاوہ ڈاگ اسکواڈ کو بھی طلب کرلیاگیاہے۔ریالی کے مقام پر این ایس جی کمانڈوزکے علاوہ گجرات پولیس کے جوان بھی موجودرہیں گے۔داخلہ کے تمام راستوں پر میٹل ڈیٹکٹرڈورس نصب کئے جائیں گے اورریالی کے تمام5بلاکس پرسی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔لاجس،ہوٹلس کے منیجروں سے کہاگیاکہ وہ ان کے پاس ٹہرے ہوئے لوگوں کی کسی بھی مشتبہ حرکت کے بارے میں فوری اطلاع دے۔ریالی کے دن کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دواخانوں میں بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔
Tight security arrangements for Narendra Modi's Bahraich rally
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں