ایرانی حکومت کے سٹیلائٹ استعمال کرنے پر پابندی کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-06

ایرانی حکومت کے سٹیلائٹ استعمال کرنے پر پابندی کا مطالبہ

نوبل امن انعام یافتہ شریں عبادی نے یوررپی یونین اور امریکہ سے اپیل کی ہے وہ ایران کو امریکی اور یوروپی سیٹلایٹوں کے توسط سے پروپیگنڈہ کرجے سے روک دیں۔ ان کے بقول کے ذریعہ غیر فارسی زبان کے پروگراموں کے ذریعہ غیر ممالک میں اپنی چھی شبیہ پیش کررہی ہے جبکہ صور تحال اس کے بر عکس ہے۔ دوسری طرف انہوں نے ایران کے خلاف معاشی پابندیوں کے لئے مغربی ممالک پر سخت نکتہ چینی بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان سے عام لوگ متاثر ہورہے ہیں۔ عبادی نے کل ایک انٹریو میں کہا کہ ایرانی حکومت ان ممالک کے سیٹلائیٹوں کی مدد سے پرپیگینڈہ کا اپنا ایجنڈہ چلارہی ہے ۔ ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مغربی ممالک کم توجہ دے رہے ہیں اور ان کی زیادہ توجہ ایران کے خلاف اقتصادی ومالی پابندیوں کا اثر حکومت پر نہیں عوام پر پڑ رہا ہے اور لوگ غریب ہوگئے ہیں۔ ان کی قوت خرید کم ہورہی ہے ۔ کچھ دوائیں ایسی ہیں جو ایران میں دستیاب نہیں ہیں ۔ امریکہ اور یورپ کے مقابلہ ایران میں غذائی اجناس زیادہ مہنگی ہیں عبادی نے کہا کہ ان اقتصادی پابندیوں کا سب سے زیادہ منفی اثر یہاں کے عوام پر پڑا ہے جبکہ ان کا مقصد حکومت کو کمزور کرنا ہوناچاہئے تھا لیکن ملک کے عوام کو ان پابندیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑرہاہے۔

Nobel winner Ebadi urges EU, US to ban Iran from TV satellites

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں