شام کی تین سالہ خانہ جنگی - 11 ہزار سے زائد بچے ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-25

شام کی تین سالہ خانہ جنگی - 11 ہزار سے زائد بچے ہلاک


بیروت
(یواین آئی )
شام میں تقریبا تین سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران زائد از11ہزار بچے ہلاک ہوئے ہیں ۔ حال ہی میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق وہاں چھوٹے بچوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ لندن میں واقع تحقیقی گروپ کی ایک رپورٹ کی ایک معاون مصنفہ نے کہا کہ جس طرح سے شام میں بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے وہ کافی پریشان کن ہے ۔ شام میں 3سے 17سال سے کم عمر کے 11420بچے ہلاک ہوئے ہیں جن میں 300بچے بندوق برداروں کا نشا نہ بنے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 764بچے بمباری میں ہلاک ہوئے جبکہ 100بچوں کو اذیتیں دی گئیں ۔ ان حملوں میں لڑکیوں کی بہ نسبت لڑکوں کو زیادہ نشانہ بنایا گیا ہے ۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں حلب میں ہوئیں جہاں 2223بچے ہلاک ہوئے ۔ یہ اعداد وشمار شام میں ورہی ہلاکتوں سے متعلق یہ رپورٹ شام کی خانہ جنگی کی محض ایک تصویر ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ بڑی تعداد میں اسکول کھنڈر میں تبدیل ہوگئے ہیں اور بڑی تعداد میں بچے پناہ گزین بن گئے ہیں ۔
More than 11000 children killed in Syrian conflict: report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں