بحرین میں ڈاکٹروں کی کم تنخواہ کے سبب ہندوستانی ڈاکٹر غیر دستیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-26

بحرین میں ڈاکٹروں کی کم تنخواہ کے سبب ہندوستانی ڈاکٹر غیر دستیاب

بحرین،ہندوستانی ڈاکٹروں کو راغب کرنے میں ناکامرہا ہے ۔ حالانکہ اس نے بحرینی ڈاکٹروں کے مساوی الاونس اور دیگر مراعات دینے کا پیشکش کیا تھا ۔ بحرین میڈیکل سوسائٹی کے صدر نشین مہاالکواری نے حالات سے یہ نتیجہ اخذ کیا جارہا ہے کہ بحرین میں ڈاکٹروں کی تنخواہ کم ہیں ۔ مہاالکواری نے پارلیمنٹ اور سیول سرویسس کو تجاویز پیش کی ہیں کہ ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا جائے اور جو کھم کے الاونس میں 30فیصد اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ قطری اور عرب امارات کے ڈاکٹروں کو بحر ینی ڈاکٹروں کے مقابلہ میں تین گنازیادہ تنخواہیں دی جاتی ہیں ۔ اسوسی ایشن نے ڈاکٹروں کء لیے ماہانہ کلینک الاونس 2000بحرینی دینار دینے کا مطالبہ کیا جو 5300ڈالر کے مساوی ہے ۔ اس کے علاوہ ماہانہ طبی مشاورت پر زائد 1000بحرینی دینا کا مطالبہ کیا گیا ۔

Indian doctors spurn Bahrain job offers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں