ملالہ نے باوقار شکاروف ایوارڈ حاصل کر لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-21

ملالہ نے باوقار شکاروف ایوارڈ حاصل کر لیا


لندن
(پی ٹی آئی)
پاکستان کی کم عمر تعلیم نسواں کی کارکن ملالہ یوسف زئی نے آج یوروپی یونین کاباوقار شکاروف ایوارڈ حاصل کیا۔اسٹراس برگ میں منعقدہ تقریب میں ملالہ کو شکاروف ایوارڈ دیاگیاہے۔یوروپی پارلیمنٹ کے صدر مارٹن شولزنے16سالہ ملالہ کو ایوارڈ عطاکیا۔ملالہ نے اس ایوارڈ کو پاکستان کے ہیروزکے نام معنون کیا۔ملالہ نے اس موقع پرتقریر کرتے ہوئے امیدظاہر کی کہ یوروپی یونین دوسرے ممالک کے پریشان اورمصائب سے دوچار عوام کی جانب توجہ کرے گی۔یوروپی یونین سوویٹ یونین کے ماہر طبیعات کی یاد میں ہرسال شکاروف ایوارڈ دیتی ہے۔50000یورو(65000ڈالر)کایہ ایوارڈ یوروپ کا سب سے باوقارایوارڈ ہے۔ ملالہ2009ء میں ساری دنیامیں اس وقت مشہورہوگئی جب طالبان نے ان پر قاتلانہ حملہ کیاتھا۔ملالہ اس کے بعد ساری دنیامیں مشہورشخصیت بن گئیں۔
Pakistan's Malala awarded prestigious Sakharov prize

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں