بی جے پی چوروں کی پارٹی - چھتیس گڑھ میں قدرتی وسائل کی لوٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-17

بی جے پی چوروں کی پارٹی - چھتیس گڑھ میں قدرتی وسائل کی لوٹ

نائب صدر کانگریس راہول گاندھی ایم پی نے ایک ایسے وقت جبکہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان تلخ لفظی جنگ میں شدت پیدا لوگئی ہے۔ آج بی جے پی کو ، چوروں کی پارٹی، قرار دیا اور الزام لگا یا کہ یہ پارٹی، چھتیس گڑھ میں قدرتی وسائل کو لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کھرسیا میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،میں نندکمار پٹیل کے فرزند سے ایک چیز چاہتا ہوں۔۔ میں ایک چیز نہیں بلکہ لگ بھگ 500نندکمار پٹیلس چاہتا ہوں۔ میں انہیں دہلی سے نہیں لاؤں گا، میں یہاں اس ہجوم سے انہیں حاصل کرنا پسند کرتا ہوں جو کھڑے ہوسکیں اور یہاں سے بی جے پی کو لات مار کر باہر کرسکیں۔ یہ یہاں کے چو ر ہیں، ۔ حلقہ انتخاب کھرسیا، چھتیس گڑھ پردیش کانگریس یونٹ کے مقتول صدر نندکمار پٹیل کا حلقہ رہا ہے۔ چھتیس گڑھ میں پولنگ کا دوسرا اور آخری مرحلہ ، منگل 19نومبر کو مقرر ہے۔ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ نند کمار پٹیل کو دیگر اعلی ریاستی کانگریسی قائدین کے ساتھ گذشتہ 25مئی کو ضلع بستر کی جیر مگھاٹی میں نکسلائٹس نے گھات پر حملہ میں ہلاک کردیا تھا۔ راہول گاندگی نے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چھتیس گڑھ کے قبائلی اور دلت عوام ، جیر مگھاٹی جیسی جنگ روزانہ لڑنے کے لئے مجبور ہوگئے ہیں۔ راہول نے کہا کہ ، گذشتہ 25مئی کو نندکمار پٹیل کو جیرمگھاٹی میں ہلاک کیا گیا۔ ( تاہم ) عام قبائلیوں اور دلتوں کے لئے ہر دن 25مئی اور ہر مقام ،جیرم ہے۔ خواتین پر مظالم ہی ،25مئی، ہیں۔ جب نوجوان ہی تعلیم سے عاری ہوں تو وہ دن بھی 25مئی ہے اور وہ مقام ، جیرم گھاٹی ہے، ۔ یہاں یہ بات بتادی جائے کہ کانگریس نے حلقہ انتخاب سے نندکمار پٹیل کے فرزند اومیش پٹیل کو میدان میں اتار ا ہے۔ راہول گاندھی نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ، پٹیل نے مجھ سے کہا تھا کہ چھتیس گڑھ ایک دولت مند ریاست ہے، اراضی ، جنگلات اور دکانیں ، عوام کی ملکیت ہیں لیکن یہ تمام چیزیں ، ان سے لوٹی جارہی ہیں۔ ریاست کی دولت سے عوام کو فائدہ پہنچنا چاہئے۔ پٹیل کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ صدر پردیش کانگریس نے ہرگز کھبی وزیر بننے یا انتخابی امیدوار بننے کی خواہش نہیں کی۔ البتہ وہ عوام کی صرف خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ جب میں نے پہلی بار پٹیل کو دیکھا تو میں محسوس کیا کہ وہ چیف منسٹر بن جائیں گے کیونکہ وہ عوام سے اور دھرتی سے وابستہ ہیں۔ جب کھبی میں نے ان سے بات کی ، انہوں نے کھبی بھی امیدوار یا وزیر بننے کی خواہش نہیں کی۔ وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ وہ عوام کے لئے لڑنا چاہتے ہیں۔نائب صدر کانگریس نے الزام لگا یا کہ چھتیس گڑھ میں قدرتی وسائل کو لوٹا جارہا ہے۔ اگر اس ریاست کی دولت ، خواتین ، بچوں اور عوام کو دی جائے تو یہ ریاست ، دہلی اور ہریانہ کی طرح ابھر سکتی ہے۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ، اگر نند کمار پٹیل چیف منسٹر بنتے تو وہ 15سال کے لئے چیف منسٹر ہوتے کیونکہ وہ عوام سے وابستہ تھے اور ان کے مصائب جانتے تھے۔

BJP is a party of thieves looting natural resources in Chhattisgarh: Rahul

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں