مغربی بنگال میں نمک بحران کی تردید - وزیر تغذیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-17

مغربی بنگال میں نمک بحران کی تردید - وزیر تغذیہ

مغربی بنگال میں نمک کی قلت نہیں ہونے کا تیقن دیتے ہوئے ریاستی وزیرغذاورسدجیوتی پریہ ملک نے کہاکہ ریاست کے پاس تقریباایک سال کا ذخیرہ ہے۔محکمہ کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملک نے کہاکہ نمک کا خاطر خواہ ذخیرہ ہے۔ریاست میں نمک کے موجودہ ذخیرہ سے ہم تقریباایک سال کی ضرورت کی تکمیل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر ممتابنرجی نے انہیں فون کرتے ہوئے صورت حال سے نمٹنے کے لیے رہنمایانہ خطوط دئیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ صورتحال بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے عوام میں پھیلائی گئی افواہوں کے سبب پیداہوئی ہے۔ملک نے کہاکہ ان کامحکمہ منگل کو صورت حال سے متعلق ایک رپورٹ چیف منسٹر کو پیش کرے گا۔

Crisis of salt in West Bengal denied

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں