لاکھ مخالفتوں کے باوجود تلنگانہ کا قیام یقینی - سبیتا اندرا ریڈی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-15

لاکھ مخالفتوں کے باوجود تلنگانہ کا قیام یقینی - سبیتا اندرا ریڈی

sabita-indira-reddy
لاکھ مخالفتوں کے باوجود تلنگانہ کا قیام یقینی ،سونیا گاندھی اپنے عہد کی پابند خاتون
میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی صدارت کی دؤڑ میں شامل نہیں ہوں،
صحیح تاریخ جاننے والے کوئی بھی حیدرآباد کو خودترقی دینے کا دعویٰ نہیں کرسکتے ، حیدرآباد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا گہوارہ
تانڈور میں سابق ریاستی وزیر داخلہ پی۔سبیتا اندرا ریڈی کا پریس کانفرنس میں اظہار خیال

سابق ریاستی وزیر داخلہ مسز پی۔سبیتا اندرا ریڈی نے زور دیکر کہا ہیکہ لاکھ مخالفتوں کے باوجود علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام یقینی ہے اور عوام کی بھی خواہش ہیکہ بناء کسی شرائط کے ریاست کی تشکیل ہو ۔مسز پی۔سبیتا اندرا ریڈی یہاں تانڈور منڈل کے اپنے آبائی موضع کوٹا باسپلی میں منعقدہ اپنے والد آنجہانی مہیپال ریڈی کی برسی تقاریب میں شرکت کی غرض سے آئی ہوئی تھیں جہاں انہوں مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی اپنے عہد کی پابند خاتون ہیں اور وہ تشکیل تلنگانہ کے متعلق اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کریں گی اور تلنگانہ کی عوام کو بھی اس بات کا مکمل یقین ہے سابق ریاستی وزیر داخلہ مسز پی۔سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ آندھراپردیش میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے تبادلہ خیال اور ان کی تجاویز کے بعد ہی مرکز کی یو پی اے حکومت نے تشکیل تلنگانہ کا فیصلہ کیا ہے اور تلنگانہ کے قیام پر اس علاقہ کی عوام مسز سونیا گاندھی کی ممنون رہے گی اور ساتھ ہی مسز سونیا گاندھی سیما۔آندھرا علاقہ کی عوام کے جذبات کا بھی مکمل خیال رکھیں گی سابق ریاستی وزیر داخلہ مسز پی۔سبیتا اندرا ریڈی نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی تاریخ سے عدم واقفیت کے باعث ہی رکن پارلیمان وجئے واڑہ لگڑا پاٹی راج گوپال سمیت دیگر سیما۔آندھرائی قائدین صرف ان کی جانب سے ہی حیدرآباد کو ترقی دئے جانے کے غلط دعوے کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے ایسے الزامات کو بھی مسترد کردیا کہ صرف راہول گاندھی کو وزیراعظم بنانے کی غرض سے ہی ریاست کی تقسیم کی جارہی ہے اور سابق ریاستی وزیر داخلہ مسز پی۔سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ مسز سونیا گاندھی نے کبھی بھی عوامی مفاد کے آگے عہدوں کو ترجیح نہیں دی جبکہ 2004ء اور2009ء کے انتخابات کے بعد مسز سونیا گاندھی کو وزیر اعظم بننے کے پورے مواقع حاصل تھے انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ حیدرآباد کے متعلق مرکزی حکومت عوامی خواہشات کا مکمل احترام کرے گی حیدرآبادکو سارے ملک میں فرقہ وارآنہ ہم آہنگی کی بہترین اور واحد مثال قرار دیتے ہوئے سابق ریاستی وزیر داخلہ مسز پی۔سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد میں تمام طبقات کے ساتھ ساتھ گجراتیوں،مراٹھیوں اورملک کے دیگر مقامات کے لوگوں کے بشمول سیما۔آندھرائی عوام یکجہتی کے ساتھ مل جل کر رہتے آئے ہیں جو کہ سارے ملک میں ایک مثال ہے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں مقیم تمام لوگ تلنگانہ کی عوام میں ہی شمار کئے جائیں گے سابق ریاستی وزیر داخلہ مسز پی۔سبیتا اندرا ریڈی نے تیقن ظاہر کیا کہ یہاں سیما۔آندھرائی عوام کو کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوگی انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی صدارت کی دؤڑ میں شامل نہیں ہیں سابق ریاستی وزیر داخلہ مسز پی۔سبیتا اندرا ریڈی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ان کے فرزند کارتک ریڈی آئندہ انتخابات میں ایم پی یا ایم ایل اے نشست کے لئے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں سابق ریاستی وزیر داخلہ مسز پی۔سبیتا اندرا ریڈی نے ان پیش قیاسیوں کو افواہ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا کہ وہ آئندہ حلقہ اسمبلی تانڈور کی نشست سے مقابلہ کرنے والی ہیں اور کہا کہ ان کے اسمبلی حلقہ مہیشورم کی عوام نے انہیں بہت عزت دی ہے اسی لئے وہ آئندہ انتخابات میں بھی مہیشورم سے ہی مقابلہ کریں گی سابق ریاستی وزیر داخلہ مسز پی۔سبیتا اندرا ریڈی نے دعویٰ کیا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد تمام جماعتوں سے سیاسی قائدین کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے اور ایسے قائدین کا استقبال کیا جائے گا تاہم انتخابات کے موقع پر ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ پارٹی ہائی کمان کے ہاتھ میں ہی ہوگا انہوں نے اس سوال پر کہ کیا ٹی آر ایس کانگریس میں ضم ہوگی کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد ٹی آر ایس کو کانگریس میں ضم کرنے کی بات جس نے کی تھی وہی اس مسئلہ کو دیکھ لیں گے اس معاملہ میں وہ کچھ بھی نہیں کہیں گی ۔تلنگانہ میں تلگو دیشم کے موقف کے سوال پر بھی سبیتا اندرا ریڈی نے دوٹوک کہا کہ یہ سوال تلگو دیشم قائدین سے کیا جائے ۔اس موقع پر صدر ڈی سی سی بی پی۔لکشما ریڈی، انچارج کانگریس حلقہ اسمبلی تانڈورایم۔رمیش ، صدر زرعی مارکیٹ کمیٹی ایم۔ سریش ،
سابق صدر بلدیہ وشواناتھ گوڑ، پی سی سی ڈیلیگیٹ سردار خان ،سابق نائب صد ر نشین بلدیہ ایم اے علیم ،صدر ٹاؤن کانگریس ایم اے نعیم افو،مہیپال ریڈی، دارا سنگھ کے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Formation of Telangana sure - Sabita Indira Reddy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں