نوجوانوں صحافیوں اور غربا کیلئے متعدد فلاحی اسکیموں کا اعلان - بی جے پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-17

نوجوانوں صحافیوں اور غربا کیلئے متعدد فلاحی اسکیموں کا اعلان - بی جے پی

مدھیہ پردیش میں بی جے پی نے آج اپناانتخابی منشور جاری کرتے ہوئے غریب عوام اورنوجوانوں کے لیے متعدداقدامات کااعلان کیاہے۔بی جے پی نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لیے جاری کردہ منشورمیں طلبہ کواسمارٹ فون،ذہن طلبہ کے لیے لیاپ ٹاپ کے علاوہ5لاکھ نوجوانوں کوخودروزگار اسکیمات کے تحت روزگار فراہم کرنے کااعلان کیاہے۔انتخابی منشور کمیٹی کے صدر نشین وکرم ورمانے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان،لوک سبھامیں اپوزیشن لیڈرسشماسوراج۔ریاستی بی جے پی کے صدرنریندرسنگھ توماراوردیگرسینئرپارٹی قائدین کی موجودگی میں انتخابی منشور جاری کیا،اس موقع پر چوہان نے کہاکہ ریاست میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے اوران کی فلاح کو یقینی بنانے کے لیے بی جے پی نے ان کے لیے متعدد اقدامات کااعلان کیاہے۔پارٹی نے خاص طورپرتمام سرکاری کالجوں کے طلبہ کے لیے اسمارٹ فونس فراہم کرنے کے علاوہ5لاکھ نوجوانوں کوخودروزگاراسکیمات سے فائدہ پہنچانے کی بات کہی ہے اورذہین طلبہ کے لیے لیاپ ٹاپ کااعلان کیاہے۔غریب عوام کی فلاح کے لیے جس طرح سے ریاست میں گیہوں اورنمک حکومت کی غذائی تحفظ پروگرام میں شامل ہے اسی طرح بی جے پی نے ایک روپیہ فی کیلوچاول فراہم کرنے کااعلان کیاہے۔پارٹی نے ریاست میں بے زمین افراد کے لیے15لاکھ مکانات تعمیرکرنے کی گنجائش رکھی ہے۔زرعی مزدوروں کیلئے پارٹی نے انوکھی پراویڈنٹ اسکیم نئی فصل کے لیے انشورنس پالیسی،مکھیہ منتری کھیت سڑک یوجناکے علاوہ سلم میں رہنے والوں کے لیے اراضی لیزپردینے کااعلان کیاہے۔زراعت کو قابل نفع و ینچرمیں بدلنے کے لیے پارٹی نے ریاست میں زراعت کے رقبہ کوموجودہ25لاکھ ہیکٹر سے40لاکھ ہیکٹر کرنے کااعلان کیاہے۔علاوہ ازیں بی جے پی ریاست میں10زرعی پالی ٹیکنیک کالجس قائم کرنے کابھی اعلان کیاہے۔چیف منسٹر نے کہاکہ پالتوجانوروں کوطبی امدادفراہم کرنے کے لیے ایک نئی موبائیل سرویس109شروع کی جائے گی تاکہ108ایمبولنس سرویس کے خطوط پرمویشیوں کی صحت کی نگہداشت کو یقینی بناناجاسکے۔انہوں نے کہاکہ عوامی اسکیمات جیسے لاڈلی لکشمی یوجنا،مکھیہ منتری کنیادان یوجنااورمکھیہ منتری تیرتھ درشن یوجناان اسکیمات میں شامل ہیں جسے پہلے ہی طرح جاری رکھاجائے گا۔بی جے پی نے ریاست کے تمام دیہاتوں میں آئندہ5سالوں میں تمام موسموں میں کام آنے والی سڑکوں سے جوڑنے کاوعدہ کیاہے۔برقی کا حوالہ دیتے ہوئے جوکہ ریاست کااہم مسئلہ ہے بی جے پی نے2020ء تک20ہزارمیگاواٹ برقی پیداکرنے کاوعدہ کیاہے۔پارٹی نے ریاست میں5نئی میڈیکل اور15نرسنگ کالجس قائم کرنے کے علاوہ ایم بی بی ایس کی نشستوں کی موجودہ تعداد1620کو2018ء تک5000کرنے کاوعدہ کیاہے۔اس کے علاوہ بی جے پی نے ریاست کے مسلمہ صحیفہ نگاروں کو لیاپ ٹاپ فراہم کرنے،زمین کی فراہمی اورعایتی شرحوں پرمکانات کی تعمیر کابھی وعدہ کیاہے۔

Madhya Pradesh Assembly polls: Promises galore for youngesters, poor in BJP's manifesto

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں