وی کے سنگھ کیخلاف جموں و کشمیر اسمبلی میں تحریک مراعات شکنی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-01

وی کے سنگھ کیخلاف جموں و کشمیر اسمبلی میں تحریک مراعات شکنی

حکمران نیشنل کانفرنس کے ارکان اسمبلی نے آج جموں و کشمیر اسمبلی میں سابق فوجی سربراہ وی کے سنگھ کے خلاف تحریک مراعات شکنی پیش کی کیوں کہ انھون نے یہ الزامات عائد کیے ہیں کہ بعض کام کرانے کے لیے ریاست میں سیاست دانوں کو رقومات ادا کی گئی تھیں۔ وزیر قانون و پار لیمانی امور میر سیف اللہ نے ایوان کو بتا یا کہ نیشنل کانفرنس کے ارکان نے وی کے سنگھ کے خلاف مراعات شکنی تحریک پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ ایوان کے سرمائی اجلاس کا آج آغازہوا ہے۔ اسپیکر مبارک گل نے کہا کہ انھیں یہ تحریک موصول ہوچکی ہے اور وہ اس مطالعہ کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔ وزیر فینانس عبدا لرحیم راٹھر نے کہا کہ وی کے سنگھ کے الزامات ایوان کے تمام ارکان کے ذہنوں پر چھائے ہوئے ہیں۔ سابق آرمی چیف نے ملکم مقننہ اور اس کے ارکان کی عز ت کو داؤ پر لگادیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس شخص کو ایوان کے سامنے کھڑا کرنا اور اس سے جواب طلب کرنا چاہئے۔ اسے یہاں لانے کا واحد طریقہ تحریک مراعات شکنی اور پھر اس کے خلاف کارروائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق فوجی سر براہ نے فوج کے وقار کو بھی داؤ پر لگادیا ہے جو ہمارے خیال میں غیر سیاسی ہے۔ راٹھر نے کہا کہ اس معاملہ کی ہر سطح پر تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ سابق فوجی سر براہ اپنے الزامات کی وضاحت کرسکیں۔ انھیں ان سیاست دانوں کے نام بتانا چاہئے جنھیں رقم دی گئی ہے۔

National Conference moves privilege motion against VK Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں