پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر تین روپے کی کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-01

پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر تین روپے کی کمی

پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3روپئے کی کمی ہوئی ہے، جبکے ڈیزل کی قیمت حسب معمول 50پیسے فی لیٹر بڑھ گئی ہے۔ نئی قیمتوں پر عید کے درمیانی شب سے عملدرآمد ہوگا۔ اندین آئیل کارپوریشن نے اس بات کا اعلان کیا۔ تیل کمپنی نے بتا یا کہ ڈالر کے مقابلے میں اب روپئے کی قد ر بہت بہتر ہوگئی ہے اور عالمی منڈی میں عام تیل کی قیمت کم ہوگئی ہے۔ اس کے نتیجے میں تیل کی درآمدات کی لاگت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، اس لئے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3روپئے کی تخفیف کردی گئی ہے، تاکہ صارفین کا بوجھ کم کیا جائے۔ڈیزل قیمت البتہ ہر ماہ 50پیسے فی لیٹربڑھا دی جارہی ہے، کیونکہ اس پر بہت زیادہ سبسیڈی کا بوجھ عائد ہوگیا ہے۔ اس مسلسل اضافہ کے بعدبھی ڈیزل کمپنیوں کو فی لیٹر 10روپئے کا خسارہ ہورہا ہے۔ پٹرول کی قیمت 14ستمبر کو ایک روپئے 63پیسے بڑھا دی گئی تھی۔ اب قیمتوں میں کمی کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 72.40روپئے فی لیٹر تک گھٹ گئی ہے۔ مختلف ریاستوں میں سیل ٹیکس اور ویاٹ کی مناسبتوں سے قیمتوں کا تعین ہوگا۔ممبئی میں پٹرول 79.49روپئے ،چینائی میں79.51روپئے اور کولکتہ میں 75.68روپئے فی لیٹر فروخت ہوگا۔ اسی طرح سے اب ڈیزل کی قیمت دہلی میں 52.54روپئے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ ممبئی میں یہ قیمت 59.4روپئے، چینائی میں 56.90روپئے اور کولکتہ میں 56.01روپئے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

Petrol price down by over Rs 3 per litre, but diesel hiked by 50 paise

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں