برطانیہ میں مسلم عقیدہ کے ایک اسکول کو بند کر دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-03

برطانیہ میں مسلم عقیدہ کے ایک اسکول کو بند کر دیا گیا

برطانیہ میں، مسلم عقیدہ کے ایک اسکول ( دینی مدرسہ ) کو ایک معائنہ کے بعد بند کردیا گیا ہے۔ اس اسکول پر طلبا اور ارکان عملہ پر سخت اسلامی اصول / اعمال مسلط کرنے کا الزام ہے۔ حالیہ عرصہ میں اسکول المدینہ اسکول ( ڈربی) اپنے اقدامات کے سبب تنازعہ میں گھرا ہے۔ اسکول کے ریگو لیٹر نے کل اس اسکول کا دورہ کیا تھا اور اس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، "صحت اور حفاظت "کی وجوہات بتاتے ہوئے یہ قدم اٹھا یا گیا ہے ۔ المدینہ اسکول کے ایک سابق رکن عملہ نے جن کا نام نہیں بتا یا گیا، الزام لگا یا کہ لڑکیوں کو کلاس روم کے پیچھے (کے حصے میں ) بیٹھنے پر مجبور کیا جاتا تھا اور خاتوں ارکان عملہ بشمول غیر مسلم ارکان کو حجاب پہننے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ بی بی سی نے یہ اطلاع دی۔ کار گذار ہیڈ ٹیچر اسٹیورٹ ولسن نے بتا یا کہ یہ اسکول عارضی طور پر بند رہے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں