متنازعہ آرڈیننس پر فیصلہ کے لیے کل مرکزی کابینہ کا اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-01

متنازعہ آرڈیننس پر فیصلہ کے لیے کل مرکزی کابینہ کا اجلاس

مرکزی کا بینہ کا اجلاس ،چہارشنبہ 2 اکتوبر کومنعقدہوگا۔خاطی قانون سازوں سے متعلق متنازعہ آرڈیننس کو امکانی طور پر واپس لینے کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی ایم پی نے حال ہی میں آر ڈیننس کی شدید مذمت کی تھی جس کے بعد ہی یہ اندازہ ہوچلا تھا کہ اس آر ڈیننس کا کیا حشر ہونے والا ہے۔ حکومت کے ذرائع نے آج بتا یا کہ اس آر ڈیننس پر غور کے لئے مرکزی کابینہ کا اجلاس 2اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔ اس آر ڈیننس کے ذریعے خاطی قانون سازوں کی تحفظ کی کوشش کی گئی ہے اور اس طرح سپریم کورٹ کے ایک حکم کے اثر سے بچ نکلنے کی کوشش کی گئی ہے۔ راہول گاندھی نے اپنے حالیہ ریمارکس کے ذریعے کانگریس کو مذکورہ آر ڈیننس پر نظر ثانی کے لیے مجبور کردیا ہے۔ انہوں نے اس آر دیننس کو "کلیتا احمقانہ"قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ "اس کو پھا ڑ کر پھینک دیا جانا چاہئے"۔یہ آرڈیننس، بحالت موجودہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے پاس ہے اور وہ 2اکتوبر کو بیرونی دورہ پر روانہ ہورہے ہیں۔ آر ڈیننس کے بارے میں وضاحتیں طلب کرنے کے لئے صدر جمہوریہ، پہلے ہی مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے ، وزیر پارلیمانی امور کمل ناتھ اور وزیر انصاف کپل سبل سے ملاقات کرچکے ہیں۔ آرڈیننس کے امکانی حشر کے بارے میں اشارہ اس وقت ملا تھاجب کمل ناتھ نے کہا تھا کہ راہول گاندھی نے جو خیال ظاہر کیاہے وہی خیال کانگریس کے بہت سارے قائدین نے ظاہر کیا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا تھا کہ حکومت اس ( آر ڈیننس ) پر نظر ثانی کرے گی۔

Ordinance on convicted lawmakers: Cabinet to meet on Wednesday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں