sir syed day celebration in AMU
مظفر نگر فسادات کے متاثرین سے اظہار یگانگت کے طورپر جاریہ سال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 17اکتوبر کو فاؤنڈرس ڈے(یوم بانی) تقاریب سادگی سے منائی جائیں گی۔ یونیورسٹی کے ایک عہدیدار کے بموجب طلباء کے اسرار پر روایتی سرسیدڈے ڈنر منسوخ کردیاگیاہے جو مذکورہ تاریخ کو ہوا کرتاتھا۔ زائداز20ہزار طلباء نے جو عام طورپر اس ڈنر میں شرکت کرتے ہیں یہ رقم فساد متاثرین کیلئے بطور امداد روانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن نے بھی اعلان کیاہے کہ اساتذہ اپنی ایک دن کی تنخواہ فساد متاثرین کیلئے عطیہ دیں گے۔ یونیورسٹی کے ایک ترجمان نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ سرسید ڈے کے موقع پر منعقد ہونے والا یادگاری جلسہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کینیڈی آدیٹوریم میں منعقد ہوگا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں