تلنگانہ پر فیصلہ برقرار - منیش تیواری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-21

تلنگانہ پر فیصلہ برقرار - منیش تیواری

حکومت نے اس استدلال کومسترد کردیاہے کہ وہ مسئلہ تلنگانہ پر نظر ثانی کررہی ہے، مرکزی وزیراطلاعات ونشریات منیش تیواری نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ سے متعلق عمل جاری ہے اور5ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ 2ستمبر کو مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہاتھاکہ تلنگانہ کی تشکیل کا عمل جاری رکھنے کیلئے نوٹ اندرون 20دن مرکزی کابینہ میں پیش کی جائے گی تاہم کابینہ کے آج کے اجلاس میں یہ نوٹ پیش نہیں کی گئی۔ اس سوال پر کہ آیا حکومت یہ اشارہ دینا چاہتی ہے کہ وہ علیحدہ ریاست کے مسئلہ پر نظر ثانی کررہی ہے تو منیش تیواری نے کہاکہ تلنگانہ پر فیصلہ برقرار ہے۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کا مسئلہ بے حد حساس رہاہے، یہ مسئلہ ایک طویل عرصہ سے زیر غور تھا اور کافی تفصیلی مشاورت اور حکومت ہند کی جانب سے تشکیل شدہ کمیشن کی رپورٹ پر غور کے بعد یہ مخصوص فیصلہ کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ نے یہ واضح کردیا ہے کہ یہ عمل جاری ہے، ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ 5ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے اعلان اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے تلنگانہ پر فیصلہ میں تاخیر ہوسکتی ہے توانہوں نے کہاکہ "میری معلومات اگر صحیح ہیں تو ضابطہ اخلاق اس ریاست میں نافذ ہوتی ہیں جہاں انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ یہ تلنگانہ کی تشکیل میں رکاوٹ ہے۔"

Tewari rules out rethink on Telangana statehood, says decision stands

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں