ادھیر رنجن چودھری کے خلاف چارج شیٹ داخل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-29

ادھیر رنجن چودھری کے خلاف چارج شیٹ داخل

مرکزی مملکتی وزیر ریلوے ادھیر چودھری نے جن کے خلاف ایک قتل کیس میں مبینہ سازش کے سلسلہ میں ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیاگیاہے، پولیس نے آج ان کے خلاف مرشدآباد کی ایک عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی۔ عدالت میں داخل کردہ چارج شیٹ میں الزام عائد کیاگیاکہ چودھری نے 2011ء میں ضلع کے گولہ بازار علاقہ میں ترنمول کانگریس کے کارکن کمال شیخ کے قتل کی سازش رچی تھی۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ علی بسواس نے کلا دھیر رنجن چودھری کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیاتھا۔ چودھری سے ربط پیدا کرنے پر انہوں نے حکمراں ترنمول کانگریس پر انتخابی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے دہلی سے پی ٹی آئی کو بتایاکہ مجھے اس کیس میں پھنسایاگیاہے۔ میں وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کو مکمل رپورٹ پیش کروں گا۔ ممتابنرجی حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے پولیس کا استعمال کررہی ہے۔ وہ ریاست میں جمہوریت کو تباہ کرنے بایاں محاذ حکومت جیسے حربے استعمال کررہی ہے۔ چودھری نے کہاکہ وہ اس کیس سے پریشان نہیں ہیں۔ انہیں کوئی پرواہ نہیں۔ پولیس ریاست میں کانگریس کو کمزور کرنے کانگریس لیڈروں کو جھوٹے کیسس میں پھنسارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم اور صدر کانگریس کو مغربی بنگال میں مطلق العنان حکومت کے بارے میں بتاؤں گا۔ مغربی بنگال میں پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پردیپ بھٹاچارجی نے اسے ترنمول کانگریس حکومت کی انتخابی سیاست قرار دیا۔ کانگریس کے حامیوں نے مرشد آباد میں سڑکوں کو مسدود کردیااوربطور احتجاج ضلع کے تمام26 بلاکس میں جلوس نکالے۔

Arrest warrant against union minister Adhir Ranjan Chowdhury in murder case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں