وی کے سنگھ سے کرنل کا خطاب چھین لیا جائے ۔ فاروق عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-29

وی کے سنگھ سے کرنل کا خطاب چھین لیا جائے ۔ فاروق عبداللہ

مرکزی وزیر فاروق عبداللہ نے آج الزام لگایا ہے کہ وی کے سنگھ نے نہ صرف فوج بلکہ ہندوستان کی نیک نامی کو بھی دھکا پہنچایاہے۔ انہوں نے کہاکہ سابق آرمی چیف سے جھوٹ بولنے کیلئے راجپور رجمنٹ کے کرنل کا خطاب چھین لینا چاہئے۔ فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہماری فوج کے سربراہ کی حیثیت سے ایک خاندان کے سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے خاندان کو تباہ کردیاہے۔ فاروق عبداللہ نے واضح کیاکہ وہ اور ان کے فرزند و چیف منسٹر جموں وکشمیر عمر عبداللہ یانیشنل کانفرنس کے کسی بھی رکن نے کبھی بھی فوج سے رقم حاصل نہیں کی ہے۔ فاروق عبداللہ نے واضح کیاکہ امریکہ سے وزیراعظم منموہن سنگھ کی واپسی کے بعد وہ ان سے درخواست کریں گے کہ جنرل سنگھ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی اعلیٰ ترین سطح پر تحقیقات کرائی جائیں۔

V K Singh should be stripped of the title of Col of Rajput

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں