ممبئی میں منہدمہ عمارت کے مہلوکین کی تعداد 50 ہو گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-29

ممبئی میں منہدمہ عمارت کے مہلوکین کی تعداد 50 ہو گئی

رہائشی عمارت کے یہاں منہدم ہونے کے ایک دن کے بعد آج پولیس نے ایک ڈیکوریشن فرم کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے جس نے غیر قانونی طورپر تزئین نو کا کام کیاہے۔ اس اسٹیریکچر کے گراؤنڈ فلور پر اس کا کرایہ کا دفتر اور گودام ہے۔ عمارت کے گرنے کی وجہ سے تاحال25افراد ہلاک اور32 دوسرے زخمی ہوگئے۔ آئی اے این ایس کے بموجب مہلوکین کی تعداد50ہوگئی۔ شبہ کیا جاتاہے کہ تزئین نو اور دوسرے کاموں کی وجہ سے چار منزلہ عمارت گرگئی جوکہ بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) کی مکین ہے ہر شہر کے مزگاؤں علاقہ میں واقع ہے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ گراؤنڈ فلور کا ایک حصہ کاروباری سرگرمیوں کیلئے پٹہ پر دیاگیاہے۔ اشوک مہتہ کو گرفتار کرلیاگیاہے جو ڈیکوریترس کا مالک ہے۔ بی ایم سی عہدیداروں نے بتایاکہ اشوک کمار جئے مہتا گراؤنڈ فلور پر اپنے دیکوریشن کمپنی کا سامان رکھتاتھا، ایک لحاظ سے پورا گراؤنڈ فلور اسی کے قبضہ میں تھا۔ اطلاعات کے مطابق مہتا نے گراؤنڈ فلور میں اپنی مرضی کے مطابق کچھ تعمیری کام بھی کروائے جو پرانی تعمیر کو منہدم کرکے بنائی گئی جس سے عمارت کی مضبوطی کونقصان پہنچا۔

50 confirmed dead in Mumbai building collapse

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں