خواندگی کی شرح میں اضافہ کیلئے تازہ کوششوں کی ضرورت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-09

خواندگی کی شرح میں اضافہ کیلئے تازہ کوششوں کی ضرورت

Time-to-boost-literacy-rate-Pranab
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہاکہ خواندگی کی شرح کو نہ صرف دنیا کے اوسط تک بہتر کرنے بلکہ سرکردہ ممالک کی سطح پر پہنچانے کیلئے ذہن سازی اور تازہ کوششیں کرنے کا وقت آچکاہے، جو بنیادی مقصد ہونا چاہئے۔ بین الاقوامی یوم خواندگی کے موقع پر وزارت فروغ انسانی وسائل کے زیر اہتمام آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہاکہ خواندگی کی سطحوں میں موجودہ جنسی عدم مساوات کو تبدیل کرنے کیلئے لڑکیوں اور خواتین کی توجہ مبذول کروانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خواندگی کے وسیع پھیلاؤکے حصول میں ہماری کوششیں غربت، جنس کے عدم مساوات اور سماجی زمرہ بندی کے خاتمے اور اسکول تک بچوں کی رسائی کو بہتر بنانے کیلئے ہونی چاہئے۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے قومی ریاستی ضلعی بلاک اور گرام پنچایت کے بشمول تمام سطحوں پر سرکاری مشنری کو متحرک بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سرکاری ایجنسیوں، غیر سرکاری اور خانگی شعبوں میں نامور تنظیموں کو شامل کرتے ہوئے عمل آوری کے ڈھانچے کو مستحکم کیاجانا چاہئے۔ صدر نے کہاکہ ناخواندگی کے خلاف لڑنے کیلئے عظیم ترشعور کی بیداری اور اس تعلق سے مثبت رائے تخلیق کی جانی چاہئے۔

President focuses on renewed efforts to increase literacy rate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں