کیرالا کے مندروں میں سونے کے ذخائر سے متعلق آر بی آئی کا استفسار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-10

کیرالا کے مندروں میں سونے کے ذخائر سے متعلق آر بی آئی کا استفسار

temples gold stocks
ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی)نے گذشتہ ماہ کیرالاکے بعض اہم منادر کو مکتوبات لکھتے ہوئے ان مندروں میں محفوظ سونے چاندی کے ذخائر سے متعلق ڈاٹا(تفصیلات) اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہ جس پر کیرالا کی بعض دائیں بازو کی ہندو تنظیموں نے علانیہ مخالفت کی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ کیرالا میں ملک کے نہ صرف بعض انتہائی دولت مند منادر ہیں بلکہ ان مندروں میں سینکڑوں ٹن سونے چاندی کے ذخائر یا سلاخیں ہیں۔ اس فہرست میں کیرالا کے سری پدمنا بھ سوامی مندر کو پہلا مقام حاصل ہے۔ بعض بڑے مندروں کے سینئر عہدیداروں نے آر بی آئی سے مکتوب کی وصولی کی توثیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ (عہدیدار)، حکومت اور متعلقہ عہدیداروں سے مشورہ کئے بغیر جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کررہے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جن میں2مندروں کو آربی آئی کا مکتوب وصول ہواہے ان میں مشہور سری کرشنا مندر(گروویور)اور ٹریونکوردیواسوم بورڈ(ٹی ڈی بی) شامل ہیں۔ یہ بورڈ، بھگوان ایپا کے مشہور شبری ملامندر کی طرح، جنوبی کیرالا کے بیشتر مندروں کا انتظام سنبھالتاہے۔ دنیا بھر سے لاکھون لوگ شبری ملا مندر کی یاترا پر آتے ہیں۔ اخبار نویسوں نے جب ممبئی میں ریزرو بینک آف انڈیا کی ترجمان الپنا قلعہ والا سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے تسلیم کیا کہ مندروں کو مکتوبات بھیجے گئے ہیں لیکن انہوں نے وضاحت کی کہ "مکتوبات کا مقصد، ڈاٹا اکٹھا کرنا ہے جیسا کہ گذشتہ یکم ستمبر کو آربی آئی کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہ۔(مندروں سے سونا یا سونے چاندی کی سلاخیں خریدنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔)" یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ سال گذشتہ کیرالا کے سری پدمنابھ سوامی مندر کا نام اس وقت میڈیا کی سرخیوں کی زینت بناتھا جب یہ دریافت ہوا تھا کہ اس مندر میں اربوں روپیئے مالیت کے سونے کے زیورات ہیں۔

RBI query on temples' gold stocks sparks protest in Kerala

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں