بہار یونیورسٹی ریاست کی ترقی میں معاون ہوگی - نائب صدر حامد انصاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-27

بہار یونیورسٹی ریاست کی ترقی میں معاون ہوگی - نائب صدر حامد انصاری

نائب صدر حامد انصاری نے کہاکہ سینٹرل یونیورسٹی کو تعلیم کے شعبے میں چل رہے دیگر اداروں کیلئے رول ماڈل بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ یونیورسٹی بہار کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔ نائب صدر نے کہاکہ آج تعلیم کوسماجی اور اقتصادی ترقی سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ سماجی تبدیل میں تعلیم کا اہم رول ہوگیا ہے۔ ذہن کو تعلیم یافتہ بنائے بغیر دماغ کو تعلیم یافتہ نہیں بنایاجاسکتا۔مسٹر انصاری بہار سینٹرل یونیورسٹی کے پہلے کنووکیشن پروگرام میں موجود لوگوں سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر156طلباء او رطالبات کو پی جی کے اسناد سے نوازا گیا۔3طلباء اور طالبات اروند پرکاش سورج، انشوپریا اور ٹھاکر آدتیہ کو لوک سبھا صدر میرا کمار نے گولڈ میڈل دیا۔ لوک سبھا صدر میر اکمار نے کہاکہ دیہی نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تعلیم میں وہ چمتکار ہے کہ خاموش انقلاب لادے۔ یہ تبھی ممکن ہوگا جب سب کو یکساں تعلیم کے مواقع ملے۔ غریب طلباء کوبھی وہی تعلیم ملے جو سہولت دیگر طلباء کو ملتی ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گیاکی سینٹرل یونیورسٹی کا نام گوتم بودھ کے نام پر اور موتیہاری سینٹرل یونیورسٹی کانام مہاتما گاندھی کے نام پر رکھے جانے کی اپیل کی اور انہں نے کہاکہ پرائیویٹ یونیورسٹی قانون سے دوسری ریاستوں میں جانے والے طلباء کی تعداد کم ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاستی حکومت 300ایکڑ زمین مہیا کرارہی ہے، اس کیلئے200 کروڑ روپیہ کا نظم کیاہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بہار تعلیم کے شعبے میں ابھی بھی پسماندہ ہے۔

Vice-President addresses 1st Convocation @Central University of Bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں