Instant Aadhaar-linked ID verification for mobile connections
رواں سال کے اواخرتک امکان ہے کہ حکومت ایسے قواعد کو قطعیت دے گی جن سے نئے موبائیل کنکشن کیلئے آدھار کارڈ بائیو میٹرکس (حیاتی خصوصیات کی پیمائش اور تجزیہ سائنس) معلومات سے استفادہ کرتے ہوئے فوری شناخت کی جانچ ہوسکے گی۔ ریٹیلرس گاہکوں کے نشانات انگشت حاصل کرتے ہوئے ان کا فروخت کے موقع پر یو آئی ڈی کارڈ معلومات سے موازنہ کریں گے جو پتہ اور آئی ڈی ثبوت کی حیثیت سے کام کرے گا۔ حال ہی میں آندھرا پردیش میں آزمائشی خطوط پر مماثل پراجیکٹ روبہ عمل لایاگیا۔ تخمینہ کے مطابق ریاست کے 86ملین نفوس کے منجملہ تقریباً 56 ملین افراد کا یو آئی ڈی اے آئی میں اندراج کیاہے جبکہ ملک میں تاحال25فیصد آدھار کارڈس کے کھاتے جاری کئے گئے ہیں۔ سم کارڈس فروخت کرنے والے ریٹیلرس کے لئے کاغذی کام کا بوجھ بڑی حد تک کم ہوجائے گا جبکہ وہ گاہکوں کا مختصر سوانحی خاکہ اور یوآئی ڈی اے آئی سرورپر ان کے مستند بائیو میٹرک تفصیالت حاصل کرسکیں گے۔ محکمہ ٹیلی کام کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں