امریکہ - اقلیت مخالف جرائم نفرت انگیز باور کیے جائیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-05

امریکہ - اقلیت مخالف جرائم نفرت انگیز باور کیے جائیں گے

Crimes against minorities hate crimes
امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے کہاکہ سکھوں، ہندوؤں ، بودھ، عربوں اور تین دیگر اقلیتی مذاہب کے خلاف ہونے والے جرائم کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور ایف بی آئی کی طرف سے نفرت انگیز جرم مانا جائے گا۔ ہولڈر نے بلاگ پر کہاکہ ایف بی آئی ڈائرکٹر نے اس سلسلے میں مشاورت پالیسی بورڈ کی سفارش قبول کرلی ہے جو ایف بی آئی کو مختلف مسائل پر مشورہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے یقین ہے کہ یہ تبدیلی ہمارے سامنے موجود قانون نافذ کرنے والے چیلنجوں کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں ہماری مدد کرے گا۔ دیگر 3گروپ مارمن، جیوواز و ٹینس اور آرتھوڈکس عیسائی ہیں جن کے خلاف ہونے والے جرائم کو نفرت جرم انگیز مانا جائے گا۔ ہولڈر نے یہ بات اوکرکیک گردوارے میں فائرنگ کے واقعہ کی پہلی برسی کے موقع پر لکھی ہے۔ گذشتہ سال 5اگست کو ہونے والے اس واقعہ میں 6سکھ مارے گئے تھے۔ فیصلے کا ممبران پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے حمایت کی ہے جو گذشتہ کئی سال سے یہ مطالبہ اٹھارہے ہیں۔ ہولڈر نے کہا "یہ ہمیں اس ملک میں ہر شخص کی حفاظت سے متعلق قوانین کو بہتر طریقے سے لاگو کرنے کے قابل بنائے گی"۔ کانگریس کے جوائے کراؤلے، ایلیٹ اینجل، بل پاس کریل، مائیکل ہونڈا، ایڈم شف، گیری پیٹرس، ایمی بیرا، تلسی گبارڈ اور ایرک سوالبیل سمیت کئی اعلی امریکی ممبران پارلیمنٹ نے اس سلسلے میں ایف بی آئی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

Crimes against minorities to be considered hate crimes in US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں