دوسری طرف سونے کی قیمتیں 2500 روپے بڑھ گئی جو ایک دن میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے اس اضافہ کے ساتھ سونے کی قیمت دہلی کے صرافہ بازار میں 34 ہزار 500 کی بلندی پر پہنچ گئی ۔ سرمایہ کار اس قیمتی دھات کی خریداری پر مائل نظر آرہے ہیں ۔
روپیہ آج ڈالر کے مقابلہ میں(68.85) کی ریکارڈ پستی پر پہنچنے کے بعد (68.80) پر بند ہوا ۔ اس طرح ڈالر میں ایک دن میں 256 پیسے کی گرواٹ آئی ۔ جبکہ ملک شام کے بحران کی وجہ سے تیل کے قیمتوں میں اضافہ ہور ہا ہے اور سرمائے کے بہاؤ کے تعلق سے اندیشے بڑھ رہے ہیں ۔ اس دوران ملک میں کشیدگی اور دوسری وجوہات کے باعث عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور وہ تین مہینے کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔
چاندی کی قیمت میں بھی 3700 روپے کا اضافہ ہوا اور چاندی فی کلو گرام 58,500 روپے ہوگئی ۔
Indian rupee falls to new record low
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں