چین میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-14

چین میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت کا افتتاح

چین اب عمارتوں کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر چکا ہے جہاں دنیا کی عظیم ترین عمارت کا افتتاح ہو چکا ہے جس کا رقبہ اتنا وسیع ہے کہ اس میں امریکہ کہ تین 'پینٹاگون' سما سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس عمارت کے لیے ایک مصنوی سورج بھی تیار کیا گیا ہے۔
اس عمارت کا پہلا دورہ کرنے والے وزیٹرس نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔
1200 میٹر بلند "نیو سنچری گلوبل سنٹر" جس کا رقبہ اتنا وسیع ہے کہ پنٹیگان کے علاوہ اس میں سڈنی کے 20 اوپیرا بھی سما سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ سڈنی میں پھول کی شکل میں تعمیر کیا گیا اوپیرا ساری دنیا میں اپنی ایک الگ کشش رکھتا ہے۔
یہ عمارت 500 میٹر لمبی اور 400 میٹر چوڑی ہے اور جس کا زمینی رقبہ 1.7 ملین مربع میٹر ہے۔ چار لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر شاپنگ مالز ، دفاتر ، کانفرنس رومس ، یونیورسٹی کامپلکس ، دو کمرشیل سنٹرس ، دو پانچ ستارا ہوٹلیں اور ایک آئی۔میکس سینما ہال واقع ہے۔

The world's biggest building Chengdu's colossal New Century Global Center opens in China

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں