Help Line for Minorities to register complaints
مرکزی وزیر اقلیتی امور کے رحمن خان نے آج بتایاکہ ان کی وزارت عنقریب ایک نیا ہیلپ لائن متعارف کروائے گی تاکہ اقلیتی فرقوں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی شکایات پر اس کا اندراج کرسکیں۔ یہاں پر عیسائی فرقہ کے ارکان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ اقلیتیں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے خلاف شکایات کیلئے ہیلپ لائن کو فون کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وزارت سے مختلف فلاحی پروگرامس کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم کے 15 نکاتی پروگرام کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے 11مختلف وزارتوں کی جانب سے ان کی وزارت کو 8 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے جسے بڑھا کر 17ہزار کروڑ کردیا گیاہے۔ رحمن خان نے بتایا کہ ان کی وزارت مجموعی آبادی کی 20فیصد پر مشتمل اقلیتی طبقات تک رسائی کیلئے این جی او سے ربط پیدا کررہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ نیشنل مائناریٹیز ڈیولپمنٹ اور فینانس کارپوریشن کی تجدید کی جارہی ہے تاکہ قواعد کو سہل بنایا جائے اور زیادہ تعداد میں لوگوں کو قرضہ سے استفادہ کا اہل بنایا جاسکے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں