Truth will emerge soon: Beleaguered Kerala CM
چیف منسٹر کرالااومن چنڈی جن پر اپوزیشن نے کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے، آج اس بات کی تردید کی کہ وہ کسی بھی طرح سولار اسکام میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کابینہ کی ہفتہ واری میٹنگ کے بعد یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ مجھے ڈرنے کی ضرورت نہیں میں نے کوئی غلطی نہیں کی ہے۔ میرا اعتماد ہی میری طاقت ہے کیونکہ میں خدا پر کامل یقین رکھتا ہوں۔ اس کے علاوہ میں نے کوئی غلطی نہیں کی ہے جس کی قیمت مجھے چکانی پڑے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی سچائی انہیں الزامات منسوبہ سے بری کرائے گی۔ میڈیا میں جب سے یہ انکشاف ہواہ ے کہ چیف منسٹر کا شخصی عملہ سولار اسکام کے سلسلہ میں گرفتار کئے گئے جوڑے سے قریبی تعلقات رکھتا تھا، چیف منسٹرکے خلاف بھی یہ الزامات عائد کئے جارہے ہیں کہ اس اسکام میں وہ بھی ملوث ہیں۔ سریتا نائر اور اس کے پارٹنر بیجو رادھا کرشنن کو گذشتہ ماہ کئی افراد کی ان شکایات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا کہ انہوں نے مختلف مقامات پر رعایتی داموں پر سولار پینل نصب کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن بھاری سرمایہ کاری کے باوجود انہوں نے اپنے وعدہ کی تکمیل نہیں کی۔ ایک اور ممتاز ملیالم ٹی وی اداکارہ شالو مینن کو بھی اس کیس کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے اسکام کے سلسلہ میں آج ریاست گیر بند کی اپیل کرنے پر اپوزیشن کو نشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہاکہ اگر اپوزیشن سنجیدہ ہے تو انہیں ہمیں گھیرنے کیلئے یہ مسئلہ اسمبلی میں اٹھانا چاہئے تھا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں