ممبئی حج ہاؤس ہال - عام مسلمانوں کی دسترس سے باہر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-04

ممبئی حج ہاؤس ہال - عام مسلمانوں کی دسترس سے باہر

مسلمانوں کی گاڑھی کمائی سے تعمیر شدہ حج ہاوس اب متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے دسترس سے باہر ہوگیا ہے کیونکہ حج ہاؤس میں جو ہا کرایہ پر فراہم کیا جاتا ہے اس کا کرایہ 25 ہزار سے بڑھاکر 50ہزار روپیہ کردیاگیاہے۔ جس کے سبب عام آدمی اس حج ہاوس میں شادی بیاہ یا دیگر تقریبات منعقد کرنے کا خواہاں ہے تو وہ نہیں کرپائے گا، حج کمیٹی کی اس وسیع و عریض عمارت کی تعمیر میں حجاج کرام کا پیسہ لگایا گیا ہے اور حجاج کرام ہی کے سرمایہ سے اس کا سارا نظام جاری ہے۔ ایسے میں اس کے سال کے کرایہ میں اضافہ کا حج کمیٹی نے جو فیصلہ کیا ہے اس سے مسلمانوں میں ناراضگی و اضطراب پایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں رکن اسمبلی امین پٹیل کی قیادت میں کارپوریٹر وقار النساء، جاوید جنیجا اور دیگر تنظیموں پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے نو منتخب سی ای او عطا الرحمن سے ملاقات کرکے انہیں اس متعلق باخبر کیا اور کہاکہ حج کمیٹی نے ہال کے کرایہ بڑھانے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ سراسر غلط ہے۔ اس سے عام مسلمانوں کو کافی نقصان پہنچے گا کیونکہ سماجی تقریبات اور شادی بیاہ کیلئے اس ہال کا استعمال عام مسلمان بھی کرتے ہیں۔ اگر اس کا کرایہ 25ہزار سے بڑھاکر 50 ہزار کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے تو یہ ہال بھی اب عام مسلمانوں کے دسترس سے باہر ہوجائے گا۔ اس لئے اس فیصلہ کو واپس لیا جائے، امین پٹیل نے اس معاملہ میں ایک میمورنڈم پیش کرکے حج کمیٹی کو اس فیصلہ پر غور و خوص و نظرثانی کرنے کی دعوت دی۔ حج کمیٹی کے سی ای او عطا الرحمن نے کہاکہ اس متعلق حج کمیٹی کی میٹنگ میں غور و خوص کیا جائے گا فی الوقت کرایہ بڑھائے جانے سے متعلق جو فیصلہ کیا گیا ہے اس پر عمل آوری یا اسے ختم کرنے سے متعلق کو ئی بھی فیصلہ حج کمیٹی آف انڈیا کے اختیار میں ہے اس سلسلے میں ہم حج کمیٹی کے روبرو یہ مطالبہ ضرور رکھیں گے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں