مرکزی نگرانی نظام - ممتا بنرجی کا اعتراض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-04

مرکزی نگرانی نظام - ممتا بنرجی کا اعتراض

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو کہا کہ مرکزی حکومت کے مرکزی نگرانی نظام (CMS) سے عوام کی رازداری کو خطرہ ہے۔ ممتا نے سی ایم ایس پر میڈیا میں آئی ایک رپورٹ کے حوالے سے اپنے فیس بک اکاونٹ پر لکھا کہ یوپی اے ۔II حکومت سی ڈاٹ کے ساتھ ایک مرکزی نگرانی نظام تیار کررہی ہے جس کے تحت حکومت اور اس کی ایجنسیوں کی کسی بھی فون پر ہونے والی بات چیت، بھیجے گئے ایس ایم ایس، فیکس، کسی ویب سائٹ کو استعمال کرنے اور کسی بھی سوشل میڈیا پر کی گئی کسی بھی سرگرمی تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی آسان ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح کی صلاحیت سب سے زیادہ متنازعہ پرذم منصوبے کی طرح ہی مہلک ہوگی ہمارے ملک کے شہریوں کی پرائیویسی جلد ہی یوپی اے حکومت کے ہاتھ میں ہوگی۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بتایاکہ مرکزی حکومت کا منصوبہ اس نظام کو اگلے سال مارچ تک 12 ریاستوں میں لاگو کرنے کا ہے اور انہوں نے اس نظام کو لاگو کرنے کے پیچھے مرکزی حکومت کا منشا پر سوالیہ نشان لگائے۔ ممتا نے کہاکہ یوپی اے حکومت فون کے ذریعے ہونے والے ہر طرح کے پیغامات کے تبادلے پر نگرانی رکھنے والی اور معائنہ کرنے والی منطق العنان نظام کو کیوں تیار کرنا چاہتی ہے؟ انہوں نے مزید کہاکہ کیا یہ حزب اختلاف کی جماعتوں اور سیاست دانوں کے چپ رہنے کیلئے نشانہ بنانے کیلئے کیا جارہا ہے؟ نگرانی کے مقصد کا تعین کون کرے گا؟ سی ایم ایس نظام کو سخت بتاتے ہوئے ممتا نے مرکزی حکومت پر بغیر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کئے یا پارلیمنٹ میں سی ایم ایس نظام پر بات کئے بغیر نامناسب کام کرنے کا الزام لگایا۔

Mamata Banerjee rings alarm on Centre's US-like snooping plan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں