برطانیہ - رمضان المبارک کے دوران چینل-4 سے اذاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-03

برطانیہ - رمضان المبارک کے دوران چینل-4 سے اذاں

برطانیہ کے ایک سرکردہ ٹیلی ویژن چینل نے رمضان المبارک کے دوران روزانہ 5مرتبہ اڈان نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح ٹیلی ویژن چینل 4برطانیہ کا وہ پہلا نشریاتی ادارہ بن جائے گا جو آئندہ منگل سے شروع ہونے والے ماہ مقدس کے دوران روزانہ 5مرتبہ اذان نشر کرے گا۔ سچر کیلئے مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے اذان نشر کی جائے گی۔ 9 جولائی سے رمضان المبارک کے آغاز کے بعد یہ سلسلہ 30 دن تک جاری رہے گا۔ یکم؍رمضان المبارک کو ٹی وی چینل 4 اپنے روزمرہ کے پروگراموں کو اذان کیلئے روزانہ 4مرتبہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مسلمانوں کو اذان کے ذریعہ نماز کی ادائیگی کیلئے متوجہ کیا جاسکے۔ روزنامہ گارجین کے مطابق رات 3 بجے اذان کا لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ دیگر4اڈان ویب سائٹ پر نشرکئے جائیں گے۔ چینل 4نے اذان اذان نشر کرنے اپنے منصوبوں کی دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیر سگالی کے طورپر یہ قدم اٹھایا گیا ہے کیونکہ اس ماہ مقدس کے دوران عامۃ المسلمین صوم و صلوۃ کی پابندی کے ذریعہ نہ صرف عبادت و ریاضت میں مشغول رہتے ہیں بلکہ جذبہ ایثار و قربانی کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں۔ چینل 4 کے ایک پروگرام کے سربراہ رالف لی نے کاکہ نہ صرف اذان نشر کئے جائیں گے بلکہ افطار اور سحر کے اوقات نشر کرنے کا اہتمام بھی کیا جائے گا تاکہ برطاونی مسلم روزہ داروں کو سہولت حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ لندن کی ایک سرکردہ مسجد کے مؤذن حسن رسول کی اذان براہ راست ٹیلی ویژن چینل پر نشر کی جائے گی۔ مسٹر لی نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک کے 30 ایام کے دوران برطانوی مسلمانوں کی مصروفیات اور طرز زندگی کے بارے میں خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے تاکہ نوجوان مسلمانوں کو اس ضمن میں معلومات حاصل ہوسکے۔ اس دوران نیشنل سیکولر سوسائٹی کے صدر ٹیری سینڈرسن نے کہاکہ وہ اس بات پر کوئی اعتراض تو نہیں کرتے لیکن چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کے بارے میں پروگرام نشر کرنے کے دوران بی بی سی کی جانب سے عیسائیت پر مرکوز کی جانے والی توجہ سے توازن برقرار رکھا جائے کیونکہ برطانیہ میں مسلمانوں کی آبادی کا فیصد بہت کم ہے۔ چنانچہ بہت ہی کم لوگ اس ضمن میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ تاہم مسٹر ٹیرس اینڈرسن نے چینل 4کی اس نئی کوشش کی ستائش کی اور کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی نشریاتی ادارہ مذہبی نشریات کا پلیٹ فام بن جائے۔

UK's Channel 4 to air azan during Ramadan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں