پڑوسیوں کو دھمکانے کے خلاف چین کو امریکہ کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-13

پڑوسیوں کو دھمکانے کے خلاف چین کو امریکہ کا انتباہ

امریکی صدربارک اوباما نے چین کو انتباہ دیا کہ چینی سمندری نزاع کو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن طریقے سے حل کرے۔ امریکہ نے وارننگ دی کہ پڑوسیوں کو دھمکانے کی پالیسی ترک کردے۔ امریکہ۔ چینی اسٹرٹیجک مذاکرات کیلئے واشنگٹن آئے ہوئے 2اعلیٰ چینی عہدیداروں سے ملاقات میں صدر اوباما نے چین کو یہ وارننگ دی اور پڑوسیوں کو ڈرانے دھمکانے پر خبردار کیا۔ صدر اوباما نے امریکی سی آئی اے کے کنٹراکٹر ایڈوارڈ اسنوڈن کے معاملہ سے نمٹنے کے طریقہ پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔ اسنوڈن نے امریکی سائبر جاسوسی کے رازوں کو ساری دنیا کے سامنے افشاء کردیا تھا۔ اوباما نے چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ اور اسٹیٹ کونسلر یانگ جچی سے وائٹ ہاوز میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پڑوسی ممالک سے چین کی سمندری نزاع پر بات چیت کی گئی۔ اوباما نے اس ملاقات میں چینی قیادت سے مطالبہ کیا کہ چین اپنے پڑوسیوں کے ساتھ سمندری نزاع کو پرامن طریقے سے حل کرے۔ مشرقی چینی سمندر میں چین اور جاپان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ فلپائن اور ویٹ نام نے ھی چین پر الزام لگایا کہ چین سمندری نزاع کو لے کر انہیں دھمکانے کی پالیسی اختیار کرلی ہے۔ چین تقریباً جوبی چینی سمندر پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کررہا ہے، حتی کہ پڑوسی ممالک کے ساحلوں تک جانے والے سمندر پر بھی اپنا دعویٰ کررہا ہے۔ آسیان اتحاد کے ممالک برونی اور ملیشیاء کے علاوہ تائیوان نے بھی جنوری سمندری پر اپنا دعویٰ پیش کیا ہے۔

Obama warns China against 'coercion' at sea

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں