تنظیم سیو دی چلڈرن کی رپورٹ - تعلیم پر حملے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-13

تنظیم سیو دی چلڈرن کی رپورٹ - تعلیم پر حملے

بین الاقوامی امدادی تنظیم سیودی چلڈرن نے کہا ہے شورش زدہ ملکوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 5کروڑ بچے حصول تعلیم سے محروم ہیں۔ امدادی تنظیم کے مطابق اسکولوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سیودی چلڈرن نے پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی سالگرہ کے موقع پر "تعلیم پر حملے" کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شدت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث بچوں کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہوا ہے اور گذشتہ سال بچوں پر حملے سمیت مسلح گروہوں میں بچوں کو بھرتی کرنے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاکستان کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والے طالبہ ملالہ یوسف زئی گذشتہ برس اسکول سے واپس آتے ہوئے طالبان کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ سیودی چلڈرن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2011 میں پاکستان میں شدت پسندوں کے حملے میں 152 اسکول تباہ ہوئے جن میں سے 138 اسکول قبائلی علاقوں اور خیبر پختوانخواہ میں تھے جبکہ پاکستان کے خفیہ اداروں نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ گذشتہ 5برسوں میں قبائلی علاقوں اور خیبر پخوانخواہ میں 995 اسکولوں اور 35کالجوں کو تباہ کیا گیا۔ رپورٹ کے متن کے مطابق، مسلح گروہ پاکستان میں بچوں پر تیزاب پھینکتے ہیں اور یہ متاثرہ بچے کی پوری زندگی پر اثر ڈالتے ہیں۔ 2012ء میں طالبان نے پارا چنار میں 2لڑکیوں پر تیزاب پھینکاتھا۔ رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ زیادہ امدادی رقوم اسکولوں کی تعمیر پر خرچ کی جائیں۔ رپورٹ میں عالمی رہنماؤں پر زرو دیا گیا ہے کہ وہ تعلیم کو محفوظ بنانے کیلئے مالی معاونت کریں اور تعلیمی اداروں پرمجرمانے حملے سمیت اسکولوں کی عمارتوں کو مسلح گروہوں کے زیر استعمال آنے سے روکنے کیلئے اقدامات کریں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اسکول اور مقامی انتظامیہ ک یتعاون سے اسکولوں کو محفوظ بنانے کیلئے کام کرے۔ شورش زدہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کے حوالے سے سیودی چلڈرن کی رپورٹ ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والی ہیں۔

Almost 50 Million Children Out of School in Conflict-Affected Countries, While Attacks on Education Rise, Save the Children Warns

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں