شراکت داری کے لیے امریکہ کارپوریٹ شعبہ سے ہند کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-13

شراکت داری کے لیے امریکہ کارپوریٹ شعبہ سے ہند کی اپیل

یہ ادعا کرتے ہوئے کہ ہندوستان معاشی اصلاحات اور فراخدل پالیسی اختیار کرنے کا پابند ہے، مرکزی وزیر صنعت و تجارت آنند شرما نے امریکہ کے کارپوریٹ شعبہ سے کہاکہ وہ ہندوستان نظام پر بھروسہ رکھیں اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کے قیام میں مدد کریں۔ ہند۔ امریکہ بزنس کونسل کی سالانہ چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر صنعت و تجارت آنند شرما نے ہندوستان میں امریکی سرمایہ کاروں کی پرزور وکالت کی۔ یہ اُن کے بیرونی دورے کی پہلی منزل تھی۔ وہ یہاں سے نیویارک کے دورہ پر جائیں گے تاکہ امریکی کارپوریٹ شعبہ کے قائدین سے ملاقات کرسکیں۔ آنند شرما نے کہاکہ وقت کا تقاضہ ہے کہ شراکت داری قائم کی جائے۔ جس کا 21ویں صدی پر نمایاں اثر مرتب ہو۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے 2010ء میں اپنے دورہ ہند کے موقع پر اس کا اشارہ دیا تھا۔ آنند شرما نے کہاکہ اوباما اور وزیراعظم منموہن سنگھ دونوں باہمی تعلقات کو عظیم تر بلندیوں تک پہنچانے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم مستحکم اور غیر منقسم وابستگی رکھتے ہیں کہ ہندوستان اور امریکہ کی شراکت داری کو استحکام فراہم کریں۔ انہوں نے یوایس چیمبر آف کامرس کے ایک پرہجوم جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک مل کر جوکچھ کرسکتے ہیں وہ دونوں کیلئے بہت اہم ہے۔انہوں نے مزید کاکہ دونوں ممالک کے ترجیحی شعبوں کی ایک طویل فہرست ہے جو دفاع کے شعبہ سے لے کر خلاء اور انفراسٹراکچر کے شعبوں تک پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ہندوستان اور امریکہ نے جو کچھ کارنامے انجام دئیے ہیں وہ یقیناً توقع سے بہت کم ہیں۔ مزید تعاون ضروری ہے۔

India appeals to partner with America Corporate sector

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں