اوباما کی جانب سے وہائٹ ہاؤس میں دعوت افطار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-27

اوباما کی جانب سے وہائٹ ہاؤس میں دعوت افطار

Obama Hosts Iftar Dinner White House
امریکی صدر باراک اوباما نے ملک کی تعمیر میں تعاون پر مسلم امریکیوں کے رول کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے امریکہ کی شبیہ بنانے میں اپنا حصہ ادا کیا ہے۔ اسلامی مقدس ماہ رمضان کی خوشی منانے کے لیے وہائٹ ہاؤس میں اپنی جانب سے افطار کا اہتمام کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلم برادریوں کے ساتھ امریکی مشغولیت کا کلیدی حصہ معاشی موقع اور انٹرپرینرشپ سے متعلق رہا ہے۔
یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ مختلف مذاہب کے مقدس ایام کی خوشی منانا وہائٹ ہاؤس کی روایت ہے ، اوباما نے کہا کہ ان مواقع پر اجتماع سے ایک دوسرے کو سمجھنے اور کثرت میں وحدت کے مفہوم کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے اور یہی ملک کی پہچان ہے۔ انہوں نے افطار پارٹی کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ رمضان حقیقی خاصیتوں کے اظہار کا موقع ہے ، خدا سے وابستگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع ہے جس کے لیے عبادت اور روزہ کا طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔ اتنا ہی نہیں یہ فیملی اور دوستوں کو ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل کر بیٹھنے کا اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
اوباما نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلم امریکی ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے آسیان اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ امریکہ کی مشغولیت کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ان خطوں کے ساتھ تعاون و اشتراک کرتے ہوئے امریکہ ترقی یافتہ قوم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کی تکمیل کر رہا ہے۔

President Obama Hosts Iftar Dinner at the White House

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں