جسٹس پی۔ستھا سیوم - 40 ویں چیف جسٹس آف انڈیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-20

جسٹس پی۔ستھا سیوم - 40 ویں چیف جسٹس آف انڈیا

Justice Sathasivam sworn Chief Justice of India
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے جسٹس پی۔ستھا سیوم کو آج 40 ویں چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے حلف دلوایا۔
پی۔ستھا سیوم کے پیشرو جسٹس التمش کبیر زائد از 9 ماہ اس جلیل القدر عہدہ پر فائز رہنے کے بعد سبکدوش ہو گئے۔ راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں ایک مختصر سی تقریب میں 64 سالہ ستھا سیوم نے خدا کے نام پر حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم منموہن سنگھ ، نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری ، یو۔پی۔اے صدر نشین سونیا گاندھی ، لوک سبھا میں قائد اپوزیشن سشما سوراج ، راجیہ سبھا قائد اپوزیشن ارون جیٹلی ، این۔ڈی۔اے ورکنگ صدرنشین ایل۔کے۔اڈوانی ، سی۔پی۔آئی قائد ڈی راجہ اور متعدد مرکزی وزراء موجود تھے۔
جسٹس ستھا سیوم کو اگست 2007 میں ترقی دی گئی تھی اور وہ 26/اپریل 2014 کو اپنے اس عہدہ سے سبکدوش ہوں گے۔

Justice Sathasivam sworn in as the Chief Justice of India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں