دو سال کے دوران ہندوستان میں کرپشن میں بےتحاشا اضافہ - عالمی سروے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-10

دو سال کے دوران ہندوستان میں کرپشن میں بےتحاشا اضافہ - عالمی سروے

ساری دنیا میں پھیلے ہوئے کرپشن کے تعلق سے متعلق حاصل کرنے کیلئے کئے گئے ایک عالمی سروے میں ہندوستان کو کرپشن کے معاملہ میں کئی ممالک سے آگے دکھایا گیا ہے اور اس مسئلہ کو حل کرنے میں اور اس لعنت کو ختم کرنے میں ملک کی سیاسی جماعتوں کی ناکامی پر ایک سخت پیام بھی ملا ہے۔ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل کی سالانہ "گلوبل کرپشن بارو میٹر2013" رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان بھر میں جتنے بھی افراد سے اس سلسلہ میں بات چیت کی گئی ہے ان میں 70فیصد کا خیال تھا کہ گذشتہ سال کے دوران ملک میں کرپشن میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر 53 فیصد افراد نے کرپشن میں اضافہ کے خیال سے اتفاق کیا تھا جبکہ ہندوستان میں 70فیصد نے اس سے اتفاق کیا ہے۔ اس سروے میں جملہ 107 ممالک میں 114,270 افراد سے بات چیت کی گئی ہے۔ برلن میں اپنے ہیڈ کواٹر سے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے اس تنظیم کے ایشیاء پیسیفک علاقہ کے منیجر آرنینا کارا نے بتایاکہ ہندوستان نہ صرف جنوبی ایشیائی علاقہ میں بلکہ عالمی سطح پر بھی کرپشن کے معاملہ میں بہت آگے ہے اور کرپشن کی لعنت سے نمٹنے اور اس کے خاتمہ میں حکومت کی کوششوں میں عوام کوئی یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہاکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہندوستان میں جملہ 68فیصد جواب دہندگان نے اس بات سے اتفاق کیا کہ حکومت کی جانب سے کرپشن سے مقابلہ کیلئے درکار کوشش نہیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ مسئلہ اس ملک کیلئے ایک بڑا مسئلہ ہے جو عالمی سطح پر ایک طاقت کے طورپر ابھر نا چاہتا ہے لیکن وہ اپنے ہی عوام کا خیال رکھنے کے قابل نہیں ہے۔ رتشوت کی ادائیگی کے معاملہ میں بھی ہندوستان سب سے آگے ہی دکھائی دیتا ہے جبکہ ہر دو میں سے ایک شخص (تقریباً 54فیصد) نے یہ اعتراف کیا کہ گذشتہ 12مہینوں کے دوران انہوں نے اہم عوامی اداروں تک رسائی اور خدمات کی انجام دہی کیلئے رشوت ادا کی ہے۔ جبکہ عالمی سطح پر رشوت کی ادائیگی کا رجحان ہر چار میں سے ایک (تقریباً27فیصد) تک محدود ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں سیاسی جماعتیں سب سے زیادہ بدعنوان اور کرپٹ ہیں اور ان میں کرپشن کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔ اس کے بعد پولیس اور عدلیہ کو بھی کرپشن میں ملوث قرار دیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں جواب دہندگان کے 86فیصد نے خیال کا اظہار کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں کرپٹ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں جواب دہندگان کے 86فیصد نے اس خیال کا اظہارکیا ہے کہ سیاسی جماعتیں کرپٹ ہیں۔ ایک بار پھر یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ حکومت اس معاملہ سے نمٹنے میں بے اثر ثابت ہوئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کرپشن کے خاتمہ کے تعلق سے بھی ہندوستان میں کوئی حوصلہ افزاء آثار نہیں ہیں۔ صرف 55فیصد افراد کا یہ ماننا ہے کہ عام آدمی اس سلسلہ میں اہم رول ادا کرسکتا ہے جبکہ عالمی سطح پر 67 فیصد افراد مانتے ہیں کہ عام آدمی کرپشن کے خاتمہ میں اہم رول نبھا سکتا ہے۔ کہا گیا ہے کہ پولیس میں بھی کرپشن بہت زیادہ ہے اور 62 فیصد تک کی شرح سے پولیس میں کرپشن پایا جاتا ہے جبکہ رجسٹری اور پرمٹس کی اجرائی میں 61فیصد کرپشن ہے۔ اس ادارہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کرپشن کی وجہہ سے نہ صرف بنیادی اور لازمی خدمات کے حصول میں عام آدمی کی جانب سے ہونے والے خرچ میں اضافہ ہوجاتا ہے بلکہ اس کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر جمہوری اور قانونی عمل میں لازمی اعتماد اور بھروسہ بھی ختم ہوجاتاہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کے نتیجہ میں جمہوری اور قانونی عمل میں لازمی اعتماد اور بھروسہ بھی ختم ہوجاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کے نتیجہ میں ہوسکتا ہے کہ کسی کے بنیادی حقوق ہی سلب ہوجائیں اور اکثر ایسا ہوتا بھی ہے۔ کہا گیا ہے کہ جن کی اکثریت یومیہ 2ڈالر سے کم آمدنی رکھتی ہے اگر ان کو رشوت دینا پڑتا ہے تو پھر یہ صحت اور بھوک کے مابین سمجھوتہ ہوتا ہے، یہ اسکول میں داخلہ یا اسکول کیلئے لازمی جوتے کے مابین سمجھوتہ ہوتا ہے۔ کہا گیا ہے کہ رشوت سے نہ صرف اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس کے نتیجہ میں یہ تاثر بھی درست ثابت ہوتا ہے کہ وسائل کی موثر اور مساوی تقسیم نہیں ہو پارہی ہے۔ عالمی سطح پر 28فیصد مردوں نے رشوت کی ادائیگی سے اتفاق کیا ہے جبکہ 25 فیصدخواتین نے بھی اس سے اتفاق کیا ہے۔ برطانیہ میں میڈیا اور سیاسی جماعتوں کو سب سے زیادہ کرپٹ قرار دیا گیا ہے جبکہ 5فیصد عوام ین اطلاع دی ہے کہ انہوں نے رشوت ادا کی تھی۔ اس ادارہ کی جانب سے آٹھویں مرتبہ رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں لیبیا اور تیونس جیسے ممالک کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

Corruption in India increased in past 2 years, global study says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں