شاہ رخ خان کے تیسرے بیٹے کی پیدائش کی رپورٹ ممبئی بلدیہ نے حاصل کر لی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-04

شاہ رخ خان کے تیسرے بیٹے کی پیدائش کی رپورٹ ممبئی بلدیہ نے حاصل کر لی

بالی ووڈ ایکٹر شاہ رخ خان جن کے تیسرے بچہ کی پیدائش سروگیسی (مادر مستعار)ً کے ذریعہ ہوئی ہے جس کا اُن کے مداحوں کے علاوہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کو بھی انتظار تھا جو بالآخر ختم ہوا کیونکہ کارپوریشن کو رپورٹ مل چکی ہے کہ 27 جون کو اندھیری کے مسرانی ہاسپٹل میں شاہ رخ خان کو بیٹا پیدا ہوا ہے۔ بی ایم سی کے ہیلتھ آفیسر کے مطابق نوزائیدہ کو مسرانی ہاسپٹل سے ناناوتی ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور بعدازاں بریج کینڈی ہاسپٹل لیجایا گیا۔ البتہ یہ خبریں بھی ملی ہیں کہ بریج کینڈی سے شاہ رخ اور گوری بچے کو گھر لے آئے ہیں۔ مسرانی ہاسپٹل و نرسنگ ہوم نے میونسپل کارپوریشن کو پیدائشی تفصیلات روانہ کی تھیں جیسا کہ قانون ہے کہ تمام ہاسپٹلس اور نرسنگ ہوم کو اپنے یہاں پیدا ہونے والے بچوں کی رپورٹ میونسپل کارپوریشن کو روانہ کرنا پڑتا ہے۔ مسرانی ہاسپٹل ایس وی روڈ، اندھیری( ویسٹ) لالو بھائی کمپاونڈ میں واقع ہے اور اس رپورٹ کی بنیاد پر بی ایم سی بچوں کے والدین کو پیدائشی سرٹیفکٹ جاری کرتی ہے۔ مادر مستعار کے بارے میں اب تک کوئی قطعی اطلاع نہیں ہے لیکن یہ خبر یں گشت کررہی ہیں کہ مادر مستعار کے فرائض کسی اور نے انہیں بلکہ گوری کی بھابھی نمیتا چبر نے ادا کئے ہیں بلکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سرو گیٹ مدر (مادر مستعار) اپنا کام نمٹا کر لندن واپس جاچکی ہیں۔ شاہ رخ کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انہوں نے پیدائش سے قبل ہی بچے کی جنس معلوم کرلی تھی۔ یاد رہے کہ ہندوستان میں سرو گیٹ مدر کے ذریعہ بچہ پیدا کرنے کی گنجائش تو ضرور ہے لیکن پیدائش سے قبل بچے کی جنس معلوم کرنے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

Officials at the Brihanmumbai Municipal Corporation (BMC) are said to have received a birth report with details that a baby boy was born on 27 May 2013 to parents listed as Shah Rukh Khan and Gauri Shah Rukh Khan at the Masrani Hospital for Women in Andheri

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں