ملازمین کے بچوں کو داخلے سے محروم کرنے کا الزام مسترد - اے۔ایم۔یو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-25

ملازمین کے بچوں کو داخلے سے محروم کرنے کا الزام مسترد - اے۔ایم۔یو

Aligarh Muslim University
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹنٹ جنرل (ریٹائرڈ) ضمیر الدین شاہ نے یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن کے اُس الزام کو مسترد کردیا کہ یونیورسٹی ملازمین کے بچوں کو روایت طورپر کوٹہ کے مطابق نشستیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ مسٹر شاہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جہاں تک ان کے اختیارات استعمال کرنے کا سوال ہے تو انہوں نے زائد از50 فیصد داخلوں کیلئے یونیورسٹی ملازمین کے بچوں کی نامزدگیاں منظور کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان پر شدید دباؤ کے باوجود یونیورسٹی ملازمین کے ایسے بچے جن کے مختلف ٹسٹوں میں حاصل کئے گئے نشانات انتہائی کم یا یونیورسٹی معیار کے مطابق نہیں تھے، ان کی نامزدگیاں روک دی گئیں جبکہ یونیورسٹی کے ایک ترجمان نے یہ بیان دیا تھا کہ وائس چانسلر کو مختلف زمروں میں 20فیصد داخلوں کیلئے جن کی نامزدگی عمل میں آسکتی ہے ان میں یونیورسٹی ملازمین کے بچے، سابق طلبہ کے بچے، غیر معمولی کارنامہ انجام دینے والے کھلاڑی، دور دراز کی ریاستیں، شیڈول کاسٹ اور شیڈول ٹرائب، سماج کا پسماندہ طبقہ، معذور اور این سی سی کیڈٹس شامل ہیں۔

AMU VC denies claims of employees' wards not getting due quota

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں