مستقبل ہمارے ہاتھ میں - بچوں کی ٹمل فلم کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-28

مستقبل ہمارے ہاتھ میں - بچوں کی ٹمل فلم کا افتتاح

معصوم بچوں کی نئی دنیا "مستقبل ہمارے ہاتھ میں" بچوں کی ٹمل فلم کا افتتاح

کرشنگری میں چلڈرنس فلم فسٹیول کے موقع پر "معصوم بچوں کی نئی دنیا مستقبل ہمارے ہاتھ میں"بچوں کی ایک نئی فلم کا افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پ ڈی ۔ آر ۔ او پر کاشم نے فلم کا افتتاح کر تے ہو ئے کہا کہ ضلع کرشنگری کے 23 مقا مات پر اس فلم کو شائع کیا گیا ۔ جن بستیوں میں تھیٹر مو جود نہیں، ان بستیوں میں اسکولوں ہی میں اسکرین قائم کر کے اس فلم کو شائع کر نے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ مستقبل ہمارے ہاتھوں میں فلم اطفال کو آج شانتی سنیما گھر میں شائع کر نے کا اہتمام کیا گیا ۔ حکومت کی منظوری سے طلباء کے اندر اچھے اخلاق پیدا کر نے کی غرض سے خود سر کاری محکمے اپنی سر پرستی میں ایک اچھی فلمیں تیار کر کے شائع کرتی ہیں ۔ صوبہ کے تمام اضلاع میں یوم اطفال فلم تہوار کے عنوان پر فلم شائع کی جاتی ہے۔ اس اعتبار سے ضلع کے تمام سر کاری ، نیم سر کاری ، امدادی اور خانگی اسکولوں کے طلباء بھی اس فلم کا نظارہ کر نے وا لے ہیں ۔ جن بستیوں یا قریوں میں ٹھیٹر موجود نہیں ، وہاں فلم نشر کر نے کے چھوٹے آلہ سے فلم شائع کر نے کی کو ششیں کی گئی ہیں ۔ 26-06-2013 سے مارچ 2014تک اس فلم کو تمام اسکولوں میں نشر کیا جائیگا۔ تا کہ طلباء فلم دیکھ کر سچائی ، امانتداری ، اور محنت و مشقت جیسے اعلی و بلند اخلاق سے خود کو مزین و معمور کریں۔
اس فلم کی کہا نی یہ ہے کہ ایک گاؤں میں چار دوست بستے ہیں ۔ چاروں کی ایک ہی خواہش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح وہ بڑے مالدار ہو جائیں۔ اس کے لئے چاروں نے گاؤں کی ایک بوڑھی ماں سے مشورہ کیا ۔ اس نے پہاڑی پر مو جود ایک صوفی بزرگ کا حوالہ دیا کہ ان سے پوچھ کر، انکے مشورہ کے مطابق اپنی اگلی منزل طے کرلیں ۔ ان چاروں نے بڑھیا کے مشورہ کے مطابق صوفی بزرگ سے ملاقات کی ۔ بزرگ نے ان چاروں کو علیحدہ علیحدہ کا م دے کر کہا کہ اس کام کو نمٹا کر دو بارہ مجھ سے ملاقات کریں۔ چار آدمیوں میں سے تین آدمیوں نے غلط راستہ اپنا کر جلد از جلد کام کو نمٹانے کی کوشش کی ، مگر نا کام ہو گئے ۔ صرف ایک آدمی سچائی اور صحیح طریقہ سے کا میاب ہو کر بزرگ کی دعا ئیں لیتا ہے ۔
فلم افتتاح کے موقع پر گرلس ہائیرسکنڈری اسکول کے ہیڈ ماسٹررمیش کمار سر کاری افسراں و سنیما ٹھیٹر اونرس اسوسی ایشن صدر ایم ۔ عصمت اللہ شریک رہے ۔

tamil children film - the future in our hands - inauguration

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں