امن معاہدہ - اسرائیل کی صیانت کی بنیاد پر ہی ممکن - نتن یاہو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-28

امن معاہدہ - اسرائیل کی صیانت کی بنیاد پر ہی ممکن - نتن یاہو

فلسطینیوں کے ساتھ کوئی بھی امن معاہدہ اسرائیل کی اپنی دفاع کی صلاحیت پر مبنی ہونا چاہئے، صرف خیر سگالی پر نہیں۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے وزیر خارجہ امریکہ جان کیری کی امن مذاکرات کے لئے دباؤ ڈالنے کے مقصد سے اسرئیل پہونچنے سے چند گھنٹے قبل بیان دیتے ہوئے کہا کہ امن صیانت پر مبنی ہوتاہے۔ خیر سگالی یا بعض افراد کے بموجب جواز پر نہیں۔ کسی بھی معاہدہ کی اولین اور اہم ترین بنیاد اپنا دفاع آپ کرنی کے صلاحیت ہوتی ہے۔ وہ صیہونیت کے بانی بلکہ باباہائے صیہونیت تھیوڈور ہرزل کی 109ویں برسی کے موقع پر تقریرکررہے تھی۔ لکوڈ پارٹی کے قائد کا یہ تبصرہ وزیر خارجہ امریکہ کے آج بعد ازاں پروشلم کے دورہ پر پہونچنے سے قبل اس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ پانچویں دور کے امن مذاکرات کا احیاء اسرائیل ۔ فلسطین سودے بازی پر اُسی وقت ممکن ہے جب کہ اسرائیل کی نوآبادکاری پالیسی میں تبدیلی لائی جائے۔ نیتن یاہو نے ابنائے وطن کو خبردار کیا کہ وہ یہ یقین کرتے ہوئے کہ فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدہ اسرائیل کی ’’رسوائی‘‘ کا خاتمہ ثابت ہوگا۔ ’’بے وقوف‘‘نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل چاہتاہے کہ معاہدہ کی بنیاد صرف خیر سگالی پر نہ ہو بلکہ اس کی اپنا دفاع آپ کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پرہو۔

Peace treaty must rest on security of Israel: Netanyahu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں