فلسطینی مملکت انعام نہیں بلکہ فلسطینیوں کا حق - ٹونی بلیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-20

فلسطینی مملکت انعام نہیں بلکہ فلسطینیوں کا حق - ٹونی بلیر

برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیر نے کہاکہ فلسطینیوں کو ایک آزاد فلسطینی مملکت ملنا چاہئے۔ یہ مملکت کسی انعام کے بطور نہیں بلکہ ان کے حق کے طورپر ملنی چاہئے۔ وہ مشرق وسطی دول اربعہ کے ایک خصوصی قاصد ہیں۔ ٹونی بلیر نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ فلسطینیوں کے ساتھ امن کا جو موقع ہے وہ ہوسکتا ہے کہ عنقریب بند ہوجائے گا۔ چند لوگ یہ رائے رکھتے ہیں کہ دو مملکتی حل ایک خیالی بات ہے۔ ٹونی بلیر نے کہاکہ ایک مملکتی حل ایک ایسا تصور اور خیال ہے جو پائیدار اور قابل قبول ہے۔ ٹونی بلیر نے اسرائیلی صدر شمعون پیرس کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ صدر اسرائیل کی جانب سے منعقدہ کانفرنس 3دن تک جاری رہی۔ اس کانفرنس میں 5000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ شرکاء میں مقامی اور بین الاقوامی قائدین شامل ہیں۔ ٹونی بلیر نے کہاکہ نزاع کے دو مملکتی حل کا موقع ختم ہوتا جارہا ہے۔ فلسطینیوں کو مملکت فلسطین حاصل کرنے کا حق ہے۔ انہیں فلسطینی مملکت ایک انعام یا شاباشی کے طورپر نہیں بلکہ ان کے ایک حق کے طورپر ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ دو مملکتی حل کیلئے موقع ختم ہوتا جارہا ہے۔ اور ایک فلسطینی مملکت کی بات زیادہ حقیقی نظر آرہی ہے۔ امریکہ اور یوروپی یونین ایک عرصہ سے اسرائیل کو ترغیب دے رہی ہیں کہ وہ دو مملکتی حل کو قبول کرے۔ دو مملکتی حل کا یہ مطلب ہوگا کہ اسرائیل کو مغربی کنارہ اور غزہ پٹی کا تخلیہ کرنا ہوگا۔ اسرائیل نے 1965ء کی جنگ میں مغربی کنارہ اور غزہ پٹی پر قبضہ کرلیا تھا۔ ٹونی بلیر نے کہاکہ دو مملکتی حل کا موقع جو اس وقت دستیاب ہے وہ جلد ہی ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گا۔ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے کہاکہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے تیار ہیں اور دو مملکتی حل کو قبول کرنے تیار ہیں۔ تاہم اسرائیل کے وزیر معاشیات نفتالی نٹ نے کہاکہ دو مملکتی حل کی بات ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی اور یہ تجویز مردہ ہوگئی ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات اس وقت معطل ہوگئے جبکہ اسرائیل نے یہودی تعمیرات کو بند کرنے سے انکار کردیاتھا۔ اسرائیل نے مغربی کنارہ اور مشرقی یروشلم میں یہودی آباد کاری کا کام جاری رکھا۔ اب وزیراعظم برطانیہ ٹونی بلیر نے اسرائیلوں کو خبر دار کردیا کہ دو مملکتی حل حاصل کرنے کا موقع تیزی سے ختم ہورہا ہے اور دو مملکتی حل کا موقع جلد ہی ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کو علیحدہ فلسطینی مملکت حاصل کرنے کا حق ہے۔

Palestinians should have a state as a right: Blair

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں