مکہ مکرمہ میں 400 پراجکٹس کی تکمیل میں تاخیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-20

مکہ مکرمہ میں 400 پراجکٹس کی تکمیل میں تاخیر

مکہ مکرمہ میں 400 انفراسٹرکچر اور خدمات پراجکٹس پر کام میں سست رفتاری کے سبب ان کی تکمیل میں تاخیر ہورہی ہے۔ مکہ مےئر الٹی کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ سڑکوں کی تعمیر کے کئی پراجکٹس، سیلاب سے متعلق پراجکٹس، عوامی پارکوں اور گارڈنس سے متعلق امور اور میونسپلٹی خدمات سے متعلق کئی پراجکٹس پر کام میں سست رفتاری کے سبب تکمیل میں تاخیر ہورہی ہے۔ مکہ مےئر اسامہ البر نے بتایاکہ دفتر مئیر، کنٹراکٹرس کے ذریعہ تاخیر کمی کا مئسلہ حل کرلیتا ہے۔ علاوہ ازیں کنٹراکٹر سے پراجکٹ واپس لے کر کسی اور کے حوالہ کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ضوابط اور اصولوں کی پاسداری سختی سے و ہوتی ہے اور ناکام رہنے والے کنٹراکٹرس کو بلیک لسٹ میں شامل کرلیا جاتا ہے اور اانہیں کسی بھی دفتر مئیر کے تحت کام نہیں دیا جتا۔ کسی بھی میونسپلٹی کا کام بھی انہیں نہیں مل سکتا۔ دفتر مئیر اس حقیقت سے بھی آگاہ ہے کہ بعض اوقات صورتحال ایسی پیدا ہوجاتی ہے جس کے سبب تاخیر ممکن ہے۔ ان اسباب میں ایسے امور بھی شامل ہیں جن کیلئے باہمی تعاون اور منتقلی عمل شامل ہے۔ البر نے بتایاکہ مکہ مےئر الٹی کے 6فیصد موجودہ پراجکٹس 5ملین سعودی ریال (فی پراجکٹ) مالیت کے ہے۔ 44فیصد پراجکٹس 5ملین تا 30ملین سعودی ریال پر مشتمل ہیں۔ جبکہ 16فیصد پراجکٹس 30ملین سعودی ریال تا 100ملین ریال پر مشتمل ہیں۔ ری کنسٹرکٹشن اینڈ پراجکٹس ایجنسی کے تحت فی الحال 11 بڑے اور اہم پراجکٹس پر کام ہورہا ہے۔ علاوہ ازیں 147 روڈ کنسٹرکشن، 158 گارڈنس اور میونسپلٹی سہولیات پراجکٹس، 14 شہری منصوبوں اور سیلاب کے پانی کی نکاسی کے 68 پراجکٹس پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ایجنسی کی زیر نگرانی 43 شہری پراجکٹس بھی ہیں۔ پراجکٹس کے نفاذ کی راہ میں رئیل اسٹیٹ کی آسمان چھوتی قیمتیں بھی رکاوٹ بن رہی ہیں۔ دیگر رکاوٹوں میں انڈر گراونڈ کیبل، واٹر پائل نٹ ورکس، سیوریج نٹ ورکس اور پاورپلانٹس سے متعلق صحیح اطلاعات کی کمی شامل ہے۔ سکریٹریٹ ، زیر زمین سرنگوں کے نٹ ورکس کو عالمی ترقیاتی نظام کے عین مطابق بنانے کے طورطریقوں کا جائزہ لے رہا ہے جس سے تعمیراتی و برقراری مصارف کم ہوسکتے ہیں۔ مستقبل میں توسیعی نٹ ورکس اور نٹ ورک خدمات میں بھی اس سے سہولتیں حاصل ہوں گی۔

Contractors delay 400 projects in Makkah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں