عمران خان کی حلف برداری - ڈرون حملے روکنے پر زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-20

عمران خان کی حلف برداری - ڈرون حملے روکنے پر زور

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت اور فوجی قائدین پر زوردیا کہ وہ مل کر ایک ایسا لائحہ عمل تیار کریں جن کے ذریعہ ملک میں امریکی ڈرون حملوں کو روکا جاسکے۔ انہوں نے آج قومی اسمبلی میں اپنی رکنیت کا حلف لے لیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انہیں حلف دلایا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اپنی انتخابی مہم کے دوران لفٹر سے گر کر زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ تقریباً ایک ماہ تک زیر علاج رہے۔ اس دوران انہوں نے 11مئی کو منعقدہ عام انتخابات میں4حلقوں سے الیکشن لڑا اور انہیں 3حلقوں میں کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 کی نشست اپنے پاس رکھی۔ عمران خان نے آج حلف برادری کے بعد پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران وسیع تر امور کا احاطہ کیا اور ان کی پارٹی کے لائحہ عمل کو واضح کیا۔

Imran Khan takes oath as MNA, urges Pakistan to take steps to halt US drone attacks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں