08/مئی کولکاتا ایجنسیاں
جاپان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایجی کیمی زو کا کولکتہ کے دورہ پر آئے ہوئے ہیں۔ ایسٹرن تھیٹر آرمی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل دلبیر سنگھ نے جاپانی چیف سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے سرحدی تحفظ کے تعلق سے باہمی اتحاد پر زور دیا۔ ساتھ ہی دیگر مسائل پر بھی گفت و شنید کی۔ جنرل کیمی زوکا اپنی اہلیہ محترمہ جنکو کیمی زوکا کے ہمراہ سرکاری دورے پر کولکتہ کے دورے پر آئے ہیں جنہوں نے کولکتہ کی تاریخی حیثیت کے حامل فورٹ ولیم اور وکٹوریہ میموریل کا دورہ کیا۔ جاپانی چیف دراصل 4روزہ دورہ پر ہندوستان میں موجود ہیں۔ وہ یہاں 8مئی 2013 تک رہیں گے۔ جاپان اور ہندوستان کے باہمی تعلقات کے پیش نظر جاپانی چیف کا یہ دورہ ہے۔ --
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں