مالیگاؤں مہارشٹرا کی مسجد میں حادثہ - 2 افراد شہید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-09

مالیگاؤں مہارشٹرا کی مسجد میں حادثہ - 2 افراد شہید

آج دوپہر مالیگاؤں کے نیا پورا علاقہ میں سلیمانی مسجد سے مرمت کے دوران بالائی چھت منہدم ہوجانے کے سبب 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مرمت کے دوران سلیمانی مسجد کی منزلیں منہدم ہوگئیں۔ حادثہ میں 6افراد زخمی ہوئے ہیں‘ جنہیں اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیا گیا ہے۔ مسجد کی مرمت کا کام گذشتہ 2ہفتے سے جاری تھا اور آج دوپہر 3:30 بجے اچانک چھت منہدم ہوجانے سے افراتفری مچ گئی۔ 2افراد میں سے ایک کا تعلق تبلیغی جماعت سے بتایا گیا ہے اور ممبئی میں اندھیری علاقے کا مقیم ہے۔ زخمیوں میں مرمت کے کام میں مصروف مزدور بتائے گئے ہیں۔ 4افراد کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔ راحتی کام تیزی سے جاری ہے۔ زخمیوں میں 2 عورتیں بھی ہیں۔ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اجیت جادھو کی سربراہی یں فائر بریگیڈ کا عملہ راحتی کام میں مصروف ہے۔ مالیگاؤں کے نیا پورا علاقہ میں سلیمانی مسجد میں مرمت اور بالائی چھت لادنے کا کام جاری تھا دوپہر 3بجے حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس میں تبلیغی جماعت کے احباب ٹھہرے ہوئے تھے۔ اب تک کی خبر کے مطابق اس حادثہ کے نتیجہ میں 2افراد شہید ہوئے ہیں اور 6افراد زخمی ہیں۔ انجینئر توفیق اسلم خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرا نے اس صدمہ جانکاہ پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اﷲ تعالیٰ ان کی شہادت کو قبول فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفا کاملہ عطا فرمائے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں